ETV Bharat / bharat

Bihar Assembly زہریلی شراب کے معاملے میں بہار اسمبلی میں ہنگامہ

بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پر زہریلی شراب کے واقعہ پر جم کربرسےجانے کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا۔Ruckus in Bihar Assembly Over Poisoned Liquor

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 3:36 PM IST

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پر زہریلی شراب کے واقعہ پر جم کربرسےجانے کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا۔ بدھ کو اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد بی جے پی کے اراکین ایوان کے بیچ میں آکر پوسٹر لے کر نعرے لگانے لگے جس میں زہریلی شراب کے واقعہ کے معاملے پر نعرے لکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار کو بہار میں زہریلی شراب پینے سے بہت سے لوگوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا، جو کہ مکمل پابندی والی ریاست ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ مسٹر کمار برہم ہو گئے اور انہوں نے بی جے پی ممبران اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں۔Ruckus in Bihar Assembly Over Poisoned Liquor

وزیراعلیٰ نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اپوزیشن اراکین کو شرابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو شراب بیچنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا طرز عمل گھناؤنا ہے اور اسے بہار میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی اس معاملے پر اپنا موقف اور زبان دونوں بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان (بی جے پی) کو عزت دی تھی لیکن اب اپنا موقف بدل کر وہ خود کو برباد کر رہے ہیں۔

نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کے کہنے پر ایوان کے اندر شراب نہ پینے کی قرارداد لائی گئی تھی، لیکن اب کچھ مسائل سامنے آنے پر وہ معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ایوان سے باہر چلے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.