ETV Bharat / bharat

RT PCR Test چھ ممالک سے بھارت آنے والوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی

مرکز نے کووڈ کیسز میں اضافے کا سامنا کرنے والے چین اور پانچ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹس کو لازمی قرار دیا ہے۔ یکم جنوری 2023 سے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ لازمی ہے۔ RT PCR Test Made Mandatory

RT PCR Test Must for Flyers from China
آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 5:31 PM IST

Updated : Dec 29, 2022, 7:18 PM IST

نئی دہلی: یکم جنوری سے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے بھارت آنے والے مسافروں کے لیے منفی کووڈ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ منڈاویہ نے کہا کہ ایسے مسافروں کو سفر سے پہلے اپنے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ایئر سوویدھا پورٹل Air Suvidha Portal پر شیئر کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سفر شروع کرنے سے 72 گھنٹے کے اندر کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ وزیر صحت نے کہا کہ یہ قاعدہ بھارت پہنچنے پر تمام بین الاقوامی پروازوں کے دو فیصد مسافروں کی بے ترتیب جانچ کے علاوہ ہے۔

Courtesy ANI Twitter
بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

واضح رہے کہ کچھ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان حکومت نے محتاط رویہ اپنایا ہے اور کووڈ گائیڈ لائنز کو سخت کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر صحت منسُکھ منڈاویہ نے ہفتہ کو ہی اس کا اشارہ دیا تھا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے آنے والوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ مرکز نے کہا ہے کہ اگر ان ممالک سے آنے والے کسی مسافر میں کووڈ 19 کی علامات پائی جاتی ہیں یا ٹیسٹ مثبت پایا جاتا ہے تو اسے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ Corona New Variant BF7

  • RT-PCR test has been made mandatory for flyers coming from China, Hong Kong, Japan, South Korea, Singapore and Thailand from 1st January 2023. They will have to upload their reports on the Air Suvidha portal before travel.

    — Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) December 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا ریاستوں کو بھی الرٹ موڈ پر رہنے اور جینوم کی ترتیب کو تیز کرنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ مثبت معاملات میں نئی ​​اقسام کا پتہ لگایا جا سکے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 268 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 77 ہزار 915 ہوگئی ہے جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار 552 ہو گئی ہے۔ جمعرات کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں انفیکشن کے ایک مریض کی موت کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 لاکھ 6 ہزار 968 ہوگئی۔

Last Updated : Dec 29, 2022, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.