ETV Bharat / bharat

RSS Member Arrested in Tamil Nadu: عیسائی خواتین کو زبردستی روکنے پر آر ایس ایس کارکن گرفتار - عیسائی خواتین کو غلط طریقے سے روکنے کا الزام

پولس ذرائع نے بتایا کہ 21 جنوری کو ضلع پڈوکوٹئی کے تھیمیامپٹی گاؤں جانے والی دو خواتین، رانی اور دیوسانتی کو آر ایس ایس کے گنیش بابو نے زبردستی روکا تھا۔ گنیش نے الزام لگایا کہ یہ خواتین تبدیلی مذہب کا کام کرتی ہیں۔ Christian Women Accused of Conversions

عیسائی خواتین کو زبردستی روکنے پر آر ایس ایس کارکن گرفتار

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 9:01 AM IST

ریاست تمل ناڈو کے ضلع پڈوکوٹئی کی پولس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کی سرگرمیوں میں ملوث دو عیسائی خواتین کو "غلط طریقے سے روکنے" کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ RSS Worker Arrested for Improperly Restraining two Christian Women

پولس ذرائع نے بتایا کہ 21 جنوری کو ضلع پڈوکوٹئی کے تھیمیامپٹی گاؤں جانے والی دو خواتین، رانی اور دیوسانتی کو آر ایس ایس کے گنیش بابو نے زبردستی روکا تھا۔ گنیش نے الزام لگایا کہ یہ خواتین تبدیلی مذہب کا کام کرتی ہیں۔

گنیش بابو اور اس کے حامیوں نے خواتین کے موبائل فون اور ایک دو پہیہ گاڑی چھین لی تھی۔ پولس کی مداخلت کے بعد گنیش بابو نے خواتین کو سامان واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عیسائی خواتین نے بتایا کہ وہ نجی دورے پر گاؤں آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:۔ مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار

خواتین نے گنیش بابو کے ذریعہ دو پہیہ گاڑی اور موبائل فون واپس نہ کرنے پر ایلوپور تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔

پولس نے گنیش کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147 (فساد)، 341 (غلط طریقے سے روکنا)، 294 (بی) (فحش زبان) اور 387 (بھتہ خوری) اور تمل ناڈو خواتین کے مظالم ایکٹ کی دفعہ چار کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.