آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت آج ممبئی میں مسلم دانشوروں کے ساتھ پانچ ستارہ ہوٹل 'دی لیلا' میں ملک میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میٹنگ میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، لفٹیننٹ جنرل سید عطاء حسنین ، کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان سمیت ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقوں کے مسلم دانشور شرکت کرینگے۔
حالانکہ اس میٹنگ میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مہمانان کو بار کوڈ کے ذریعے ہی یہاں داخلہ دیا جائیگا جن کی فہرست پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹنگ میں انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہونگے۔
پونے کی گلوبل اسٹریٹجک پالیسی نام کی ایک غیر سرکار تنظیم نے اس میٹنگ کو منعقد کیا ہے اس میٹنگ کو لیکر ملک کے خصوصا ممبئی کے مسلمانوں میں تجسس برقرار ہے کہ آخر کس مقصد کیلئے یہ میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔
کیونکہ حال ہی میں موہن بھاگوت نے اترپردیش کے غازی پور میں منعقد ایک جلسہ عام میں اپنے خطاب کے دوران ہندووں اور مسلمانوں کا ڈی این اے ایک ہے کہا تھا۔ اُن کے بیان کے بعد آر ایس ایس کا مسلم طبقے کے طرف جھکاؤ دیکھا گیا۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ ہند و مسلم کے معاملات کو ملک میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ تاریخ 40000 برسوں پر محیط ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بے جے پی قائدین سے متاثر نہ ہوں: موہن بھاگوت کا آر ایس ایس ممبران کو مشورہ
حال ہی میں نغمہ نگار جاوید اختر نے ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا طالبان سے موازنہ سے کیا تھا جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے جاوید اختر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی میں مقیم بی جے پی رہنما رام کدم نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جب تک جاوید اختر آر ایس ایس کے کروڑوں کارکنوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی نہیں مانگتے، ان کی اور ان کے خاندان کی کوئی بھی فلم بھارت کی سر زمین پر نہیں چلے گی۔