ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav on RSS: آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں نفرت اور کشیدگی پیدا کرنا: اکھلیش - اکھلیش یادو کی بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں نفرت اور کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہی ایجنڈے کو پورا کرنے کا کام کرتی ہے وہ اترپردیش میں لاقانونیت اور بدنظمی کو اس لئے بڑھاوا دیتی ہے تاکہ لوگ عدم سیکورٹی میں کشیدہ زندگی گذارنے کو مجبور ہوں۔

آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں تناؤ پیدا کرنا: اکھلیش

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 9:24 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے بی جے پی حکومت پر آر ایس ایس کے کنٹرول کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں تناؤپیدا کرنا ہے اور بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ہی پورا کرنے کا کام کرتی ہے، یہاں جاری بیان میں اکھلیش نے کہا کہ'اترپردیش میں بی جے پی کی دوسری پاری میں بھی اترپردیش کو مجرمانہ ریاست بنانے کا عمل جاری ہے۔ بی جے پی کی 'مدر آرگنائزیشن' آر ایس ایس ہے اور وہی اپنا کنٹرول رکھتا ہے۔ اس کا یجنڈا ہی سماج میں تناؤ پیدا کرنا ہے اور عوام کو سکھ چین کی زندگی بسر نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے ہی ایجنڈے کو پورا کرنے کا کام کرتی ہے وہ اترپردیش میں لاقانونیت اور بدنظمی کو اس لئے بڑھاوا دیتی ہے تاکہ لوگ عدم سیکورٹی میں کشیدہ زندگی گذارنے کو مجبور ہوں۔ غازی آباد، بلند شہر، آگرہ میں دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی واردات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا، 'جھوٹے اشتہارات اور تقاریر سے بی جے پی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کا کام کررہی ہے لیکن سچ کو کب تک چھپائیں گے؟انہوں نے کہا عوام جانتی ہے کہ اقتدار کا پناہ یافتہ مجرمین ہےجب ریاست میں کھلے عام واردات کو انجام دے رہے ہیں تو ان پر لگام کون لگائے گا۔

عوام کے بینک لاکر میں رکھے ضروری دستاویزات اور زیورات کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی تحفظات کا دعوی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا بی جے پی اقتدار میں بے کاری، بدحالی اور بے روزگاری سے معاشی عدم تحفظ تو ہے ہی اب تو جو کچھ پیسہ لوگوں کے بینک میں بچا بھی ہے وہ یا تو بینک کے باہر یا اندر لوٹ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav on Assembly Result: چھل سے بل نہیں ملتا ہے: اکھلیش

انہوں نے سوال کیا کہ جس حکومت میں بینک تک محفوظ نہ ہوں وہاں عام آدمی کا محفوظ ہونے کا سوال ہی بے معنی ہے۔ایسے میں سیکورٹی کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی اقتدار میں قانون کا ڈر نہ پولیس کا خوف ہے اترپردیش میں صرف جنگل راج ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.