ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Scam ایکسائز پالیسی کیس میں منیش سسودیا کی ضمانتی درخواست پر سماعت آج - منیش سسودیا کی ضمانتی درخواست پر سماعت

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکسائز پالیسی کیس میں منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو سماعت ہوگی۔ اس سے قبل منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں توسیع کی گئی تھی۔ Rouse avenue court on manish sisodia

ایکسائز پالیسی کیس میں منیش سسودیا کی ضمانتی درخواست پر سماعت آج

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 11:53 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ منگل کو منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ یہ سماعت سی بی آئی کی طرف سے ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملہ میں درج کیس میں ہوگی۔ اس معاملے میں ضمانت کی درخواست خصوصی سی بی آئی جج ایم کے ناگپال کی عدالت میں دلائل کے لیے درج ہے۔ قبل ازیں منیش سسودیا نے ٹرائل کورٹ میں اپنی ضمانت کی عرضی میں کہا تھا کہ انہیں حراست میں رکھ کر کوئی بامعنی مقصد پورا نہیں کیا جائے گا کیونکہ تمام برآمدگی پہلے ہی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی بی آئی کی طرف سے طلب کیے جانے کے بعد تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سسودیا نے عرضی میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور سماج میں ان کا کافی اثر و رسوخ ہے۔

اس معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار دیگر ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے پیر کو اس معاملے میں سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس لحاظ سے سسودیا کو 3 اپریل تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ فی الحال سسودیا 21 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملے میں سسودیا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ای ڈی بدھ کو سسودیا کو عدالت میں پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Liquor Scam منیش سسودیا سات دن کی ای ڈی رمانڈ پر بھیجے گئے

بتا دیں کہ ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملے میں پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی نے 26 فروری کو سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے سسودیا کو عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا۔ یہاں سے 9 مارچ کو سسودیا کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.