ETV Bharat / bharat

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے امتحانات جولائی میں متوقع - up exams news

حکومت کے احکامات کے تحت، بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانات جولائی میں منعقد ہوں گے لیکن ابھی تک امتحان کا شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔ امتحان کی مدت تین گھنٹے سے کم کر کے ڈیڑھ گھنٹے کردی گئی ہے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے امتحانات جولائی میں ہوں گے

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:05 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ کی زیرصدارت امتحانی کمیٹی کی میٹنگ میں، تعلیمی سیشن 21۔2020 میں طلباء کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے کے لیئے، ایڈیشنل سکریٹری، اتر پردیش ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل کے احکامات پر غور کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

میٹنگ میں امتحان کمیٹی نے متفقہ طور پر حکومت اتر پردیش کے احکامات کے تحت امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میں جولائی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے آخری سال اور یا کورسز کے آخری سمسٹر کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتحانات کورونا وائرس رہنمایانہ خطوط کے تحت منعقد کرائے جائیں گے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے امتحانات جولائی میں ہوں گے
روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے امتحانات جولائی میں ہوں گے

کمیٹی کی میٹنگ میں امتحانات کالج کے اپنے مراکز پر مکمل کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امتحان کے کمروں کا معائنہ بیرونی امتحان دہندگان کے ذریعے کیا جائےگا۔ تاکہ امتحان کو نقل کے بغیر مکمل کرایا جا سکے۔ دوسرے کالجوں کے مراکز پر امتحانات مکمل کرانے سے طلباء، اساتذہ کی آمد و رفت اور حکومت کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا خدشہ بنا رہےگا۔ لہذا تمام کالجوں میں سیلف سنٹر امتحانات کے نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

امتحانی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سوالیہ پیپرز میں ”ملٹی آپشنل، شارٹ اور لانگ آنسر“ کی نوعیت کے سوالات ہوں گے۔ امتحان کی مدت تین گھنٹے سے کم کرکے ڈیڑھ گھنٹہ کی گئی ہے۔ ہر مضمون کے لئے صرف ایک سوالیہ پیپر ہوگا۔ فرسٹ ایئر یا سمسٹر کے طلبہ کو اگلے کلاس میں پرموٹ کرنے کی وجہ سے اُن کے امتحان نہں ہوں گے۔ اب صرف امتحانات کی تاریخ کی آنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.