ETV Bharat / bharat

Roger Binny اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی - نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔T-20 World Cup

اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 7:12 PM IST

بنگلورو:بی سی سی آئی کے صدر روجر بینی نے جمعہ کی رات صحافیوں کو بتایاکہ میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہو گی لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔Roger Binny Says I AM Happy If Pakistan Will Not Reach T-20 World Cup Semi Final

اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی
اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی

جمعرات کو زمبابوے کے خلاف سپر 12 کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو صرف ایک رن سے شکست ہوئی۔ مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔

بنی نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ چھوٹی ٹیمیں سامنے آ رہی ہیں۔ زمبابوے اور آئرلینڈ نے اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسے ثابت کر دیا ہے۔ آپ اب چھوٹی ٹیموں کو ہلکے سے نہیں لے سکتے۔ وہ آپ کو آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بنی نے کہا کہ لوگوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لئے ہندوستان کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے اور آخری اوور میں پھینکی گئی نو بال کے ارد گرد بحث نہیں کرنی چاہیے۔جب آپ کسی میچ میں شکست کھاتے ہیں تو آپ کو اسے منصفانہ طور پر لینا چاہیے۔ لوگوں کو اس کی تعریف کرنی چاہئے جس طرح ہندوستان نے کھیل جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:Dale Steyn Favorite Bowlers of T20 WC ڈیل اسٹین نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچ تیز گیند باز منتخب کئے

خیال ر ہے کہ وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف آخری اوور میں محمد نواز کی جانب سے کرائی گئی نو بال پر چھکا لگایا تھا جس کے بعد اس گیند کی قانونی حیثیت پر بحث شروع ہو گئی تھی۔ کئی لوگوں کا خیال تھا کہ گیند کمر سے اوپر نہیں تھی اور امپائر کو اس فیصلے کے لئے تھرڈ امپائر کے پاس جانا چاہیے تھا، حالانکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر نو بال پر وکٹ نہیں گرتی ہے تو اسے تھرڈ امپائر کو نہیں بھیجا جاسکتا ہے ۔

بنی نے پاکستان کے خلاف غیر معمولی اننگز کے لئے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے شاذ و نادر ہی ایسے میچ دیکھے ہوں گے جو زیادہ تر وقت پاکستان کے حق میں رہے ہوں اور اچانک ہندوستان نے واپسی کی ہو۔ یہ کھیل کے لئے اچھا ہے کیونکہ ناظرین یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بنی نے کہا کہ کوہلی کو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور دباؤ کے حالات میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔Roger Binny Says I AM Happy If Pakistan Will Not Reach T-20 World Cup Semi Final

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.