ETV Bharat / bharat

Bhagalpur Accident بھاگلپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک - بھاگلپور میں سڑک حادثہ

بھاگلپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھاگلپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
بھاگلپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 8:39 PM IST

بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے کدوا معاون تھانہ علاقہ میں ہائیوا اور آٹورکشہ کے مابین ہوئی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ خلیفہ ٹولہ گاﺅں کے نزدیک جمعرات کی رات ہائیوا نے آٹو رکشہ میں ٹکر مار دی ۔ اس واقعے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگے ۔ تمام زخمیوں کو نوگچھیا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

مزید پڑھیں:۔ Bilaspur Road Accident: بلاسپور سڑک حادثہ میں 15 افراد زخمی

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد چار لوگوں کو بہتر علاج کیلئے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیاہے ۔ مہلوکین کی شناخت پورنیہ ضلع باشندہ سبودھ سنگھ (45) اور کٹیہار ضلع باشندہ بسنت ساہ (38) کے طور کی گئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے نوگچھیا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.