کسانوں کی حمایت میں آج پٹنہ کے گاندھی میدان تیجسوی یادو کی سربراہی میں آر جے ڈی کا ہودھرنا جاری ہے، آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ گاندھی کے نظریات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، لہذا آر جے ڈی گاندھی میدان میں گاندھی کے مجسمے کے نیچے دھرنا دے گی۔
لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق تیجسوی یادو اور ان کی پارٹی کو گاندھی کے مجسمے کے قریب دھرنے کی اجازت نہیں ملی ہے، حذب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کسانوں کو مزدور بنانے کی سازش رچی جا رہی ہے، انہوں نے کسانوں سے زرعی قوانین کے خلاف سڑکوں پر اترنے کی اپیل کی تھی۔'
تیجسوی یادو نے بہار کی کسان تنظیم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس تحریک کی حمایت کرنے کا بھی کہا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا وہ اور ان کی پارٹی دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہفتہ کو آر جے ڈی پر گاندھی کے مجسمے کے قریب دھرنا کا اہتمام کیا جائے گا۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر نے کہا کہ کل گاندھی کے مجسمے کے قریب دھرنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسان اور حکومت کے مابین پانچویں دور کے مذاکرات آج
واضح ہو کہ زراعت قوانین کی مخالفت نے اب زور پکڑ لیا ہے آج بہار کے مختلف اضلاع میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، کچھ جماعتیں زرعی قوانین کی مخالفت یا حمایت کررہی ہیں، لیکن کسان کے مخالفت کی ہمت نہیں دکھا رہی ہیں، ساتھ ہی اس زرعی قوانین کے حوالے سے بھی بائیں بازو کی طرف سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ بہار میں سی پی آئی ایم ایل کے ذریعہ ایک مظاہرہ بھی ہوگا۔