ETV Bharat / bharat

Rijiju Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی کے تبصرہ پر رجیجو ناراض - Union Law Minister Kiran Rijiju

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کانگریس اور راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "اگر کانگریس یہ سمجھتی ہے کہ ہمارے ملک کی توہین کرنا کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے، تو وہ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں ہے-

وزیر قانون کرن رجیجو
وزیر قانون کرن رجیجو
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:58 PM IST

نئی دہلی، مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے برطانیہ میں ہندوستانی جمہوریت پر ان کے تبصرے پر تنقید کی اور کہا کہ اگر وہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ (رجیجو) خاموش نہیں رہیں گے۔ کرن رجیجو نے کانگریس اور راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "اگر کانگریس یہ سمجھتی ہے کہ ہمارے ملک کی توہین کرنا کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے، تو وہ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔" انہوں نے کہا، 'وہ (راہل گاندھی) جو کچھ بھی بولتے ہیں، وہ اپنی ہی پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہمیں اس کے اندرونی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن اگر اس نے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اسے معاف نہیں کریں گے۔ ،

مرکزی وزیر نے اپنی پارٹی کے راہل گاندھی سے معافی مانگنے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں ملک کے بارے میں برا بھلا کہنے کا حق ہے۔ انہیں غیر ملکی سرزمین پر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے عوام نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے تو اس میں ہماری غلطی نہیں ہے۔ اگر راہل گاندھی کانگریس کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تباہ کرتے ہیں تو ہمیں اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن اگر وہ ملک اور جمہوریت کے مندر کی توہین کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:Rahul On Statement Controversy میں نے ہندوستان مخالف بیان نہیں دیا، ایوان میں اپنی بات رکھوں گا: راہل گاندھی
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.