ETV Bharat / bharat

Right to Health Scheme رائٹ ٹو ہیلتھ اسکیم راجستھان میں انقلابی تبدیلی لائے گی، کانگریس

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 6:11 PM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ 'ہم رائٹ ٹو ہیلتھ اسکیم دے کر عوام کو یہ اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت والی حکومت کی رائٹ ٹو ہیلتھ اسکیم کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صحت کے شعبے میں بے مثال تبدیلی آئے گی کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا اور راجستھان کے وزیر صحت پرسادی لال مینا نے جمعہ کویہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان حکومت کے اس فیصلے سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی راجستھان میں تھے توانہوں نے اشوک گہلوت سے مفاد عامہ کے لیے ان کی نئی اسکیموں کے بارے میں پوچھا تھا، تب وزیر اعلیٰ نے ان سے اس اسکیم کے سلسلے میں ان سے بات کی تھی۔

پون کھیڑا نے کہا، 'کورونا دور سے ہر حکومت نے کچھ نہ کچھ سیکھ لی۔ راجستھان حکومت نے سیکھا کہ صحت کے شعبے میں کس قسم کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے اور کانگریس کی قیادت والی گہلوت حکومت نے ریاست میں صحت کا حق اسکیم شروع کی ہے۔' انہوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا،”بی جے پی حکومت نے اس وبائی مرض سے کوئی سبق نہیں لی ہے۔ یہاں بی جے پی حکومت کی ترجیح نظر آرہی ہے۔ ہزاروں کروڑ کی ایک عالیشان حویلی بن رہی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی رہنے والے ہیں۔' ترجمان نے کہا، 'ہم 'صحت کا حق' دے کر عوام کو یہ اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب راجستھان میں بی جے پی کی حکومت تھی تو بجٹ کا تین فیصد صحت پر خرچ ہوتا تھا،جسے ہم نے اضافہ کرکے سات فیصد کر دیا ہے۔'

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی راجستھان حکومت کے منصوبے کی تعریف کی اور کہا، 'ہمیں بہت فخر ہے کہ کانگریس کی حکومت والی راجستھان 'صحت کے حق' کی گارنٹی دینے والا ملک کی پہلا ریاست بن گیا ہے۔ راجستھان میں 'چرنجیوی یوجنا‘اور چھتیس گڑھ میں ’مکھیا منتری ہاٹ بازار کلینک یوجنا‘جیسی بڑی اسکیموں نے لوگوں کو بے حد فائدہ پہنچایا ہے۔' مینا نے کہا، 'وزیر اعلی اشوک گہلوت نے غریب خاندانوں کے دکھ کو سمجھا اور سب کے لیے مفت چیک اپ اور ادویات کی سہولت شروع کی۔ نیروگی راجستھان کے عہد کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے 'چرنجیوی یوجنا‘شروع کی۔ اس کے تحت لوگوں کے پریمیم کاپیسہ بھی ریاستی حکومت ہی جمع کرواتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Right to Health Bill راجستھان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.