حیدرآباد: تلنگانہ کے مستقبل کے وزیر اعلی اور سی ایل پی لیڈر ریونت ریڈی دہلی کے دورے پر ہیں۔ جہاں بدھ کی صبح انہوں نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ ریونت نے انہیں سی ایل پی لیڈر کے طور پر ان کا نام اعلان کرنے کے لیے دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد اذاں انہوں نے کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی، مزید وہ کچھ دیر میں راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ غور طلب ہو کہ اس کے علاوہ ریونت سونیا اور راہل سے ریاست میں کابینہ کی تشکیل اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ ریونت ریڈی کی تقریب حلف برداری کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر انہیں جمعرات کی صبح 10.28 بجے حلف لینا تھا، لیکن حال ہی میں اس وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کانگریس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریونت ریڈی جمعرات کو دوپہر 1.28 بجے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں ریاست بھر سے کانگریس کے سربراہ اور کارکنان شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ریوینت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ، 7 دسمبر کو لیں گے حلف
- تلنگانہ کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ میری پسند ریونتھ ریڈی ہے: راہل گاندھی
غور طلب ہو کہ ریاست تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں کانگریس قائدین اور کارکنان شرکت کے لیے آئیں گے۔ سی ایس، ڈی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام نئے وزیر اعلی کی حلف برداری تقریب کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔