ETV Bharat / bharat

India vs West Indies 2022:روہت کپتان، کلدیپ یادو کی واپسی - کلدیپ یادو کی ٹیم میں واپسی

آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے بدھ کی رات ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم 6 فروری سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 فروری سے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلی جائے گی۔Rohit Sharma, Kuldeep Yadav return for West Indies series

کلدیپ یادو کی واپسی
کلدیپ یادو کی واپسی
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 7:21 AM IST

سلامی بلے باز روہت شرما کی ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورکی سیریز کے لیے کپتان کے طور پر بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔Rohit Sharma Returns as India Announce Squads for West Indies Series

آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے بدھ کی رات ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم 6 فروری سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 فروری سے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلی جائے گی۔

ہندوستان کو حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان سیریز میں لوکیش راہل کپتان تھے، جو اب نائب کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کلدیپ یادو طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون بھی ٹیم میں نہیں ہیں جبکہ رویندرا جڈیجا جو کہ ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہیں، کو بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

احمد آباد میں تین ون ڈے 6، 9 اور 11 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ کولکتہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ 16، 18 اور 20 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شیکھر دھون، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، شریاس ایئر، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک چاہر، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمد سراج ، پرسد کرشنا، اویش خان شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:India vs West Indies Series 2022: بی سی سی آئی کی جانب سے بھارت-ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

ٹی ٹوینٹی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، ایشان کشن، ویراٹ کوہلی، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (ڈبلیو کے)، وینکٹیش ایئر، دیپک چاہر، شاردول ٹھاکر، روی بشنوئی، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، واشنگٹن سندر، ایم سراج، بھونیشور کمار، اویش خان، ہرشل پٹیل شامل ہیں ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.