ETV Bharat / bharat

Residents Of Inshan Warwan Protest انشن واڈون میں راشن کی عدم دستیابی کو لے کر عوام نے احتجاج کیا - کشتواڑ کے انشن واڑون میں احتجاج

محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشتواڑ راہل جی نے کہا کہ کشتواڑ کے انشن واڑون کے لئے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں بہتری آنے کی صورت میں دو روز کے اندر علاقہ مین راشن پہنچ جائے گا۔

انشن واڈون میں راشن کی عدم دستیابی کو لے کر عوام نے احتجاج کیا

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 7:37 PM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے انشن واڑون کے لوگوں نے راشن کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ خوراک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ پندرہ روز سے راشن ڈیپو میں تالا بند ہے اور لوگوں کو راشن فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق راشن ڈیپو خالی ہے اور محکمہ کے ملازم ڈیپو کو تالا لگا کر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، جبکہ لوگ راشن کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

انشن واڈون میں راشن کی عدم دستیابی کو لے کر عوام نے احتجاج کیا

انہوں نے کہا کہ شدید برفباری کے بعد علاقہ کا رابطہ چھ ماہ تک منقطع ہو جاتا ہے، لہذا علاقہ کی عوام کو اس وقت راشن کی اشد ضرورت ہے، اگرچہ چند ہفتہ قبل متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ راشن کے کئی ٹرکس متی گاؤرن کے راستہ روانہ کئے گئے ہیں، تاہم ابھی تک وہ راشن کا اسٹاک یہاں نہیں پہنچا ہے اور راشن ڈیپو بلکل خالی ہے۔ لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین نے راشن کے اسٹاک کا خرد برد کیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں فوری طور پر راشن کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ موسم سرما کے دوران لوگ فاقہ کشی کا شکار نہ ہوں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشتواڑ راہل جی نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کے لئے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات بہتر ہونے کی صورت میں دو روز کے اندر علاقہ مین راشن پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Water Scarcity In Bandipora پانی کی عدم موجودگی کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.