اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ حلقے میں واقع کوکرناگ کے دمحال علاقے میں رہنے والے لوگوں نے سڑک پرتارکول(میکڑم )بچھاے جانے پراطمینان کااظہارکیا۔جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میںرابطہ سڑک پہلے سے ہی تعمیر کی گئی تھی،گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ سڑک کی حالت ابترہوگئی تھی۔اسے نئے سرے اور علاقے کے لوگوں کو راحت پہچانے کی غرض سے محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈویژن نے بالآخر اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا رول نبھایا، اس کے نتیجے میں لوگوں نے بھی محکمہ کا شکریہ اداکیا۔
مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ پہلے انہیں اننت ناگ کوکرناگ رابطہ سڑک (connecting road)تک پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،کوئی شخص بیمار ہوجاتا تھا تو انہیں ہسپتال تک لے جانے میں بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑ رہا تھا۔اگرچہ گزشتہ کئی برسوں سے مقامی لوگ کا مطالبہ تھا کہ علاقے کی سڑک پر تارکول بچھایاجائے ۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے اس دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کیا جارہا تھا۔محکمہ تعمیرات کے سب ڈویژن کوکرناگ نے لوگوں کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں ہی مذکورہ سڑک کا ڈی پی آر بنا کر محکمہ کو ارسال کر دیا تھا۔اس کے بعد پروجیکٹ کو منظوری ملی۔مذکورہ سڑک کے لئے فنڈ مختص ہونے کے بعد آج سڑک پر تارکول بچھانے کاکام شروع ہوا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات کے کوکرناگ دویژن کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں تارکول بچھانے کا کام پر شروع ہونے پرخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ مذکورہ رابطہ سڑک پر تارکول(میکڑم) بچھایا جائے، جسے آج کئی برسوں بعد محکمہ تعمیرات نے منصوبے کو علمی جامہ پہنا کر لوگوں کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا.
فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد نے کہا کہ مقامی باشندے رابطہ سڑک (connecting road)کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔مذکورہ سڑک کی تعمیر ہونے سے یہاں کے لوگوں کی راہ ہموار ہوجائیں گی۔اے ای ای کا کہنا ہے کہ سڑک کے کناروں کو تارکول(میکڑم) بچھانے کے بعد اس کاجائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Lack of Basic Facilities in PHC Koil کوئلی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات کا فقدان
انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر کافی فنڈخرچ کئے جا چکے ہیں۔ یہ لوگوں کا سرمایہ ہے ۔اس لئے اس کی دیکھ بھال کرنا مقامی لوگوں کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر کوڑے کرکٹ نہ پھیلائیں ۔