ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر ریلی کے دوران زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں سے امت شاہ کی ملاقات - یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئی جھڑپ

امیت شاہ نے جمعرات کے روز تیرتھ رام اسپتال اور سروشوت ٹراما سینٹر میں زیر علاج پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

شاہ نے جھڑپ میں زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 5:27 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئی جھڑپ میں زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں سے آج اسپتال جاکر ملاقات کی۔

مسٹر شاہ جمعرات کو دن میں تیرتھ رام اسپتال اور سروشوت ٹراما سینٹر گئے اور وہاں زیر علاج پولیس اہلکاروں سے ملے۔

وزیر داخلہ نے خود ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا 'زخمیوں سے مل رہا ہوں۔ ہمیں ان کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔' انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ اسپتال دورے کی اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

شاہ نے اس دوران زخمی پولیس اہلکاروں سے بات کی اور ان کا خیریت دریافت کی، نیز واقعہ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی زخمیوں کے علاج کے بارے میں بات کی۔ وہ اپنے ساتھ زخمیوں کے لئے پھل بھی لائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹریکٹر ریلی کے دوران تحریک چلانے والوں کے ساتھ جھڑپ میں 200 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے دہلی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

شاہ کے ساتھ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ اور دہلی پولیس کے کمشنر این این شریواستو بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.