ETV Bharat / bharat

Syed Musadiq Shah Honored PhD Degree کشمیر کے معروف تاجر سید مصدق شاہ امریکن یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز - سید مصدق شاہ

کشمیر کے مشہور تاجر سید مصدق شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی جی این یونیورسٹی نے مجھے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ Renowned kashmiri businessman syed musadiq shah honored

کشمیر کے معروف تاجر سید مصدق شاہ امریکن یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:52 PM IST

کشمیر کے معروف تاجر سید مصدق شاہ امریکن یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

سرینگر: کشمیر کے معروف تاجر سید مصدق شاہ کو امریکہ کی جی این یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ سید مصدق شاہ کو ڈاکٹریٹ کی یہ اعزازی ڈگری سماج کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لیے دی گئی ہے۔ سید مصدق کو امریکن یونیورسٹی کی جانب اس طرح کے اعزاز سے نوازا جانا جموں وکشمیر خاص کر یہاں کی تاجر برادری کے لیے قابل فخر بات ہے۔ امریکہ کی جی این یونیورسٹی کا کنوکیشن حال ہی میں چننئی میں منعقد ہوا اور اس خاص تقریب کے دوران مصدق شاہ کو سماج کے تئین اپنی بے لوث خدمات کے لیے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا یے۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
شاہ کا شمار وادی کشمیر کے نامور تاجروں میں ہوتا ہے۔ اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ وہ معاشرتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور سماجی کاموں کو انجام دینا انہوں نے اپنی زندگی کا شعار بنایا ہے۔ کرونا وائرس کے دوران انہوں نے قابل فخر اور قابل رشک کام کیا۔ عالمی وبا کرونا کے دوران انہوں نے بیرون ممالک میں پھنسے چھ سو سے زائد کشمیریوں کو تین پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کا انتظام کیا جبکہ یہاں کے مختلف اہسپتالوں کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں آکسیجن سیلنڈر بھی بھیجے۔ کرونا کی وجہ سے اس وقت کئی سارے لوگ اپنی نوکریاں کھو چکے تھے۔ ایسے میں کئی افراد کے پاس پیسہ کی کافی تنگی تھی جس کی وجہ سے ان کے لیے ہوائی جہاز کی ٹکٹ میسر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن تھا۔ ایسے میں انسانی جذبے سے سرشار سید مصدق شاہ آگے آئے اور انہوں نے مذکورہ لوگوں کے لیے ہوائی جہاز کی ٹکٹس فراہم کراکے اور ان کو اپنے گھر واپس لانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس کے علاوہ سید مصدق شاہ کرونا کے دوران کشمیر کے کئی اہسپتالوں میں نہ صرف آکسیجن سیلنڈر بلکہ آکسیجن کنسنٹریٹرس بھی بھیجوائے تاکہ زیر علاج کرونا مریضوں کی زندگی بچائی جا سکے ۔ڈاکٹریٹ کی ڈگر حاصل کرنے کے موقع پر مصدق شاہ اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کہا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور شانہ بشانہ کام کرتے رہے۔ سید مصدق شاہ اعزازی ڈگری حاصل کرنے پر کشمیر کے کئی تاجر انجمنوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی اظہار کیا اور کہا کہ یہ تاجر برادری کے لئے اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کورونا وائرس: کشمیری تاجر سرکار کو ماسکس فراہم کریں گے

جموں و کشمیر ہوٹلیئرس کلب کے صدر مشتاق احمد چایا اور سکریٹری جنرل طارق گانی نے اپنے پیغام میں سید مصدق شاہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے عالمی وبا کے دوران جو کام سید مصدق نے انجام دیا وہ قابل ستائش ہے اور شاہ کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مشتاق چایا اور طارق گانی اپنے بیان میں کہا کہ سید مصدق سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور کرونا کے دوران شاہ نے جو کام کیا کی اس نے ہم سب کا سر فخر سے اونچا ہوا۔ واضح رہے سید مصدق شاہ جموں و کشمیر ہوٹلیئر کلب کے جونئیر نائب صدر کے طور بھی کام کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.