ممبئی: مہاراشٹر کے ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ سے ان کے نام کو ہٹا دیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک کا نام شیو سینا کی قیادت والی مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے دور میں رکھا گیا تھا۔ اس دوران بی جے پی نے اس نام کی مخالفت کی تھی۔ وہیں مقامی ایم پی نے ملاڈ کے پارک سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا۔ گزشتہ سال ایم وی اے حکومت نے اس گراؤنڈ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا۔ اس کے بعد ہمیں اس پر احتجاج کرنا پڑاتھا۔
مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دوران اپوزیشن نے اس معاملے پر ہنگامہ کیا تھا لیکن پارک کا نام تبدیل نہیں کیا گیا تھا لیکن اب حکومت تبدیل ہوچکی ہے۔ اب ایسے میں قیاس لگایا جارہا ہے کہ ریاستی وزیر لودھا کے ذریعے نام بدلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس پر جلد سے جلد عمل کیا جائے گا اور اس پارک کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ بتا دیں کہ اسلم شیخ ملاڈ علاقے سے ایم ایل اے ہیں اور اسلم شیخ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر بھی تھے۔ اسلم شیخ نے ایم ایل اے کوٹے سے ملاڈ میں ایک پارک بنایا تھا اور اس کا نام میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا۔
تاہم بی جے پی شروع سے ہی اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی مخالفت کر رہی ہے۔ گزشتہ برس 26 جنوری کو بھی بی جے پی اور بجرنگ دل سے وابستہ لوگوں نے پارک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ جس پر بی جے پی اور بجرنگ دل کے کئی کارکنان کو پولس نے حراست میں لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: BJP Leader On Dultabad Fort دولت آباد قلعہ کا نام تبدیل کرکے دیوگیری قلعہ رکھا جائے گا