ETV Bharat / bharat

سال2023 کا ایک دردناک سانحہ، اڈیشہ ٹرین تصادم - بھارت کی تاریخ کا سب سے بھیانک ٹرین حادثہ

odisha train accident 2023 اڈیشہ ٹرین حادثے کو بھارت کی تاریخ کے سب سے بھیانک ریل حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

سال2023 کا ایک دردناک سانحہ، اڈیشہ ٹرین تصادم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:03 PM IST

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) : 2 جون 2023، ایک ایسی تاریخ ہے جس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، ریاست اڈیشہ کے بہانگا بازار ریلوے اسٹیشن پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جسے آسانی سے بھلایا نہیں جا سکتا۔ تیز رفتاری کورو منڈل ایکسپريس، مرکزی لائن کے بجائے پائسنگ لوپ میں داخل ہو کر ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تیز رفتار کی وجہ سے کورو منڈل ایکسپريس کے 21 ڈبے پٹری سے اتر گئے، جن میں سے تین ڈبے پاس کی پٹری پر آنے والی ایس ایم وی ٹی بنگلورو ہواڑا سپر فاسٹ ایکسپريس سے جا ٹکرا گئے۔ اس بھیانک حادثے میں کم از کم 296 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1000 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ شام کے 6 بج کر 51 منٹ پر ہوا۔ کولکاتا سے چنئی جانے والی شالیمار ہواڑا کورو منڈل ایکسپريس (12841) بہانگا اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد تقریباً 6 بج کر 55 منٹ پر بنگلورو ہواڑا سپر فاسٹ (12864) ٹرین بھی اسی مقام پر پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے بعد کئی ٹرینوں کا راستہ بدل دیا گیا۔ خبر ملتے ہی سینکڑوں مقامی نوجوان زخمی متاثرین کے لیے خون کا عطیہ پیش کرنے ہسپتالوں میں قطار میں لگ گئے۔ یہ ایک دھماکہ خیز تصادم تھا اور اس خوفناک منظر کو دیکھنے والوں کے بھی رونگٹے کھڑے کر دئے۔

چند ہی لمحوں میں فلک شگاف چیخ و پکار کی آوازوں سے سماں گونج اٹھا۔ زخمی مسافروں کی بچاؤ کی فریادیں، چیخ و پکار، شیر خوار اور کم عمر بچوں کے رونے دھونے کی دل چیرنے والے آوازوں سے چرندے بھی لرز اٹھے۔ تباہی کی اس تصویر کو دیکھ کر مقامی لوگ فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ سینکڑوں مقامی نوجوانوں نے ملبے کو ہٹانے میں ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دیا اور پوری رات زخمیوں کی مدد کرتے رہے۔

حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ امدادی ٹیمیں، پولیس افسران، حکومتی عہدیدار، سبھی کچھ بھول کر جاے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور متاثرین کی مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ ریلوے منسٹر اشونی ویشنو، مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی، صحت کے وزیر منسٹر من سکھ منی تریوٹو، یہ سبھی رہنما حادثہ محلہ پہنچے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانے، ملبے کو ہٹانے اور پٹریوں کی مرمت کا کام دن رات جاری رہا۔ لیکن اس سب کے درمیان ایک خوفناک حقیقت سامنے آ رہی تھی۔ لاشوں کے ڈھیر لگ رہے تھے، جن کی شناخت ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا۔ ڈی این اے ٹیسٹوں، فنگر پرنٹس اور ملبوسی سامان کی مدد سے شناخت کا عمل شروع ہوا، لیکن درد یہ تھا کہ کئی چہرے ہمیشہ کے لیے گم ہو کر رہ گئے۔

ریلوے منسٹر اشونی ویشنو نے بتایا کہ ریلوے کا پورا دھیان ضروری ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے مناسب علاج پر مرکوز ہے۔ اس کے علاوہ، اڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک بھی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا اور زخمی مسافروں سے بات چیت کی۔ اس کے علاوہ، تمل ناڈو حکومت نے اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے احترام میں 3 جون کو مرحوم چیف منسٹر اور ڈی ایم کے لیڈر ایم کرونانیدھی کی صد سالہ تقریبات منسوخ کر دیں۔

مزید پڑھیں: Odisha Train Video اوڈیشہ ٹرین حادثے سے عین قبل ٹرین کے اندرونی لمحات کا ویڈیو وائرل

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹوں سے اشارہ ملتا تھا کہ ٹرینوں کے درمیان ٹکراؤ کا بنیادی سبب الیکٹرانک انٹر لاکنگ میں تبدیلی اور ’’کَوچ‘‘ نامی ٹکراؤ سے بچاؤ کے ایک نظام کا کام نہ کرنا تھا۔ یہ خبر سامنے آتے ہی ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ سوالات اٹھنے لگے کہ ریلوے لائن کی حفاظت میں کیوں کوتاہی برتی گئی؟ کیوں ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے اتنے لوگوں کی جان چلی گئی؟

حادثے کے دو ماہ بعد اگست کے آخر میں مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے اس کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی۔ سی بی آئی نے کئی ہفتوں تک تفتیش کرنے کے بعد تینوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس حادثے کو آزاد بھارت کی تاریخ میں سب سے بھیانک ریل حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.