ETV Bharat / bharat

Muslim Families Convert To Hinduism مظفر نگر میں ایک مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کیا - مسلم خاندان نے تبدیل مذہب کی

مظفر نگر میں پانچ افراد پر مشتمل ایک مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ یشویر آشرم کے سوامی یشویر مہاراج کا دعوی ہے کہ وہ پہلے ہندو تھے بعد میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اب دوبارہ انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ Muslim Families Convert To Hinduism

Muslim Families Convert To Hinduism
مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کیا
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 12:19 PM IST

Updated : Oct 20, 2022, 1:20 PM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تبدیل مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ ضلع کے باگھرا میں یوگ سادھنا یشویر آشرم میں ایک مسلم خاندان نے آٹھ سال بعد ہندو مذہب میں دوبارہ واپسی کر لی ہے۔ یہ خاندان آٹھ سال پہلے مسلمان ہوا تھا۔ اب اس خاندان کے پانچ افراد نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ تبدیل مذہب کرنے والے تمام افراد کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ثانیہ کا نام سیما سینی رکھا گیا۔Religion change Muslim to Hindu in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں ایک مسلم خاندان نے ہندو مذہب اختیار کیا

یشویر آشرم کے سوامی یشویر مہاراج نے بتایا کہ بجنور میں رہنے والے سینی خاندان نے آٹھ سال قبل مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کیا تھا۔ بدھ کو اس خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ خاندان کو ہندو مذہب کے رسومات اور وید منتروں کے ساتھ پوجا کے ذریعہ ہندو مذہب میں دوبارہ داخل کرایا گیا ہے۔ آشرم میں ہون کے بعد خاندان پر گنگا جل چھڑکا گیا اور پرکرما کی گئی۔ اس کے بعد پورے خاندان نے آشرم میں موجود عقیدت مندوں پر پھول برسائے گئے۔ یشویر مہاراج کے مطابق ابھی تک وہ سکیڑوں لوگوں کو ہندو مذہب اختیار کرا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Two Muslim Families Convert To Hinduism: دو خاندانوں کے آٹھ افراد نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا

یشویر مہاراج نے ضلع کے مدارس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدارس کے ذریعہ مسلم علما لوگوں کا مذہب تبدیل کرا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے اس معاملہ میں سخت نوٹس لینا کا مطالبہ کیا۔ ہندو مذہب اختیار کرنے والے سندیپ سینی نے کہا کہ ہم دوبارہ ہندو بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کا خاندان ہندو تھا، لیکن اب دوبارہ ہندو مذہب کی طرف لوٹ آیا ہے۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 1:20 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.