ETV Bharat / bharat

Reliance Retail Investment in Dunzo: ریلائنس ریٹیل کا ڈنزو کمپنی میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ڈنزو کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی کبیر بسواس نے کہا کہ ابتداء سے ہی ہم نے صارفین کو بے مثل تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فنڈنگ راؤنڈ ہمارے وژن کے مستند ہونے کی بڑی دلیل ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ریلائنس ریٹیل ہمارا طویل مدتی پارٹنر ہوگا جس کے ساتھ ہم تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرسکتے ہیں۔ Reliance Retail Investment in Dunzo

ریلائنس ریٹیل کا ڈنزو کمپنی میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 1:09 PM IST

ملک کے مشہور و معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے بھارت کی معتبر کوئک کامرس کمپنی ڈنزو میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری سے خوردہ شعبے میں ریلائنس ریٹیل کی گرفت مزید مستحکم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ ریلائنس ریٹیل اب اس کمپنی میں 25.8 فیصد حصص کا مالک ہوگا۔ اس سرمایہ کاری سے ڈنزو کمپنی کو مجموعی طور پر24 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔ Reliance Retail Investment in Dunzo

اس مفاہمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائرکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ ہم آن لائن کھپت کے طریقہ کار میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ڈنزو کمپنی نے اس شعبے میں ہمیں کافی متاثر کیا ہے۔ ڈنزو کے ساتھ اشتراک سے ریلائنس ریٹیل کے صارفین کو زیادہ سہولت فراہم ہوگی نیز ریلائنس ریٹیل اسٹوروں سے مصنوعات کی تیز تر فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو منفرد تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ ہمارے ساتھ وابستہ تاجروں کو بھی ڈنزو کے ہائپر لوکل ڈیلیوری نیٹ ورک سے مدد ملے گی۔

اس موقع پر ڈنزو کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی کبیر بسواس نے کہا کہ ابتداء سے ہی ہم نے صارفین کو بے مثل تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فنڈنگ راؤنڈ ہمارے وژن کے مستند ہونے کی بڑی دلیل ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ریلائنس ریٹیل ہمارا طویل مدتی پارٹنر ہوگا جس کے ساتھ ہم تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرسکتے ہیں۔

اس سرمایہ سے ڈنزو کمپنی چھوٹے گوداموں کا ایک نیٹ ورک بنائے گی تاکہ سامانوں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ کمپنی B2B کاروبار کو بھی توسیع دی جائے۔ کمپنی کی خدمات فی الحال 7 میٹرو شہروں میں دستیاب ہیں جنہیں جلد ہی 15 شہروں تک وسعت دی جائے گی۔ 50 بلین امریکی ڈالر کی کوئک کامرس کیٹگری ڈنزو مارکیٹ میں قائدانہ رول ادا کررہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے بنگلور میں اپنی خدمات شروع کی ہیں۔ کمپنی کی توجہ اس بات پر ہے کہ وہ پندرہ سے بیس منٹ کے اندر پھلوں اور سبزیوں کو صارفین تک پہنچادے۔

مزید پڑھیں:۔ Reliance Foreign Currency Bonds: ریلائنس نے غیرملکی کرنسی بانڈ میں چارارب ڈالر جمع کئے

اس فنڈنگ کے علاوہ ڈنزو اور ریلائنس ریٹیل کے مابین چند تجارتی اشتراک بھی ہوگا۔ ڈنزکمپنی ریلائنس ریٹیل اسٹوروں کو ہائپر لوکل لاجسٹکس بھی فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی جیومارٹ کے مرچنٹ نیٹ ورک کے لیے لاسٹ مائل ڈیلیوری کی سہولت بھی دے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.