ETV Bharat / bharat

India China Border Dispute سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے، راجناتھ

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 9:43 AM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دہلی میں اپنے چینی ہم منصب جنرل لی شانگفو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ راجناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سرحد پر امن اور دوستی کا ماحول ضروری ہے۔ Rajnath singh Discus on LAC situation

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے: راجناتھ

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو چین کے وزیر دفاع جنرل لی شانگفو سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے سرحد پر امن اور دوستی کی فضا کا ہونا ضروری ہے۔ چین کے وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو تنظیم کی میٹنگ سے قبل دونوں وزرائے دفاع کی ملاقات کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں بشمول بھارت-چین سرحدی سرگرمیوں پر کھل کر بات کی۔

راجناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سرحد پر امن اور دوستی کا ماحول ضروری ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے متعلق تمام مسائل کو موجودہ دو طرفہ معاہدوں اور وعدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی سے دو طرفہ تعلقات کی بنیادیں منہدم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرحد پر فوجیوں کے پیچھے ہٹنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ چین کے ساتھ فوجی تعطل شروع ہونے کے بعد چینی وزیر دفاع کا یہ پہلا بھارت کا دورہ ہے۔ بھارت پہلے ہی مختلف ملاقاتوں کے دوران کہہ چکا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک سرحد پر امن قائم نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: Chinese Defence Minister in India گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.