ETV Bharat / bharat

دوارے سرکار اسکیم کے لئے پانچ کروڑ خواتین کا رجسٹریشن

ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ لوگوں کا رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقے بالخصوص خواتین کے ترقیاتی منصوبوں کے کیمپ کو کامیاب قرار دیا ہے۔

Registration of 50 million women for Duare Sarkar Scheme
دوارے سرکار اسکیم کے لئے پانچ کروڑ خواتین کا رجسٹریشن
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:43 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کا صفایا کرنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ضلع کی ترقی کی کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع کی ترقی کے لیے درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جن پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کی مقبولیت سر چڑھ کر بولنے لگی ہے۔ عام لوگ میں بھی زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

ویڈیو

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے دوارے دوارے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران خواتین کی ریکارڈ بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ لوگوں کا رجسٹریشن ہو چکا ہے۔

مغربی بنگال سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں جاری 'دوارے سرکار کیمپ' کے دوران پہلے ہفتے میں ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

registration-of-50-million-women
پانچ کروڑ خواتین کا رجسٹریشن

انہوں نے کہا کے دوارے سرکار کیمپ کے دوسرے ہفتے میں رجسٹریشن کرانے والی خواتین کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر سات کروڑ لوگوں تک 'دوارے سرکار' منصوبوں کو پہنچانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی 24 پرگنہ: مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا

واضح رہے کہ دوارے سرکار اسکیم(گھر گھر سرکار ) کے تحت مغربی بنگال حکومت کے اعلی افسران ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او، بی ڈی او اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں عام لوگوں کے مسائل دور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں کو راست جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ممتا بنرجی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر خواتین کے لئے اعلان کئے گئے ہیں، جن میں کنیا شری، روپا شری، شواستھا ساتھی ہیلتھ انسورنش کارڈ اور لکشمی بھنڈار قابل ذکر ہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک کنیا شری اسکیم کو جرمنی سمیت یورپ کے بیشتر ممالک نے خواتین کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے سب سے بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.