ETV Bharat / bharat

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کا رجسٹریشن آج سے شروع - ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات

کورونا ویکسینیشن کے پانچویں مرحلے کے لئے آج سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگ ویکسینیشن کے لیے آج سے کووین پورٹل یا آروگیہ سیتو ایپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ پانچویں مرحلے کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک یکم مئی سے دی جائے گی۔

registration for covid vaccines for those above 18 starts from today
کورونا ویکسینیشن کے پانچویں مرحلے کے لئے آج سے رجسٹریشن شروع
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 1:26 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے ویکسین ایک بہتر طریقہ مانا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت نے یکم مئی سے 18 سال سے اوپر کے تمام لوگوں کے لئے کورونا کا ٹیکہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے لئے رجسٹریشن آج (28 اپریل) سے شروع ہوجائے گا۔

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کی شروعات 16 جنوری سے ہوئی تھی۔ پہلے مرحلے میں صحت کے کارکنوں کو ویکسینیشن کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے بعد فرنٹ ورکرز کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد ، 60 سال سے اوپر اور 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کیا گیا تھا۔

چوتھے مرحلے میں 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد ویکسینیشن کیا جا رہا ہے، اس کے لئے ڈاکٹر سے بیماری کی سند کی ضرورت نہیں ہے۔ اب پانچویں مرحلے میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

کیسے کریں رجسٹریشن۔

کورونا ویکسینیشن کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد آج سے کووین پورٹل یا آروگیہ سیتو ایپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

خواہشمند افراد کو کوین ایپ پر یا پھر cowin.gov.in ویب سائٹ پر سب سے پہلے رجسٹریشن کرنا ہوگا۔

رجسٹریشن کے لیے پہلے آپ کو ایپ یا ویب سائٹ پر اپنا موبائل نمبر فیڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد موبائل نمبر پر او ٹی پی آئے گا۔ اس کی تصدیق کرانی ہوگی۔

اب آپ ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن پیج پر جائیں گے۔ جہاں آپ کو فوٹو آئی ڈی پروف معلومات کو بھرنا پڑے گا۔ آپ آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، پاسپورٹ یا پھر پنشن پاس بک منتخب کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد آپ کو آئی ڈی پروف کا نمبر، اپنا نام، جنس اور تاریخ پیدائش بھرنی ہوگی۔

تمام معلومات کو بھرنے کے بعد، آپ کو رجسٹر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد آپ پسندیدہ ویکسینیشن سینٹر منتخب کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کورونا بحران کے دوران برطانیہ سے طبی امداد بھارت پہنچی

اس کے بعد آپ کو ویکسینیشن کی تاریخ اور وقت کی جانکاری مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.