ہندوستان کے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گلاب نامی (Cyclone Gulab) سمندری طوفان آج شام جنوبی اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں دستک دے سکتا ہے۔ جس کے پیش نظر ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے لوگوں کو سمندری طوفان کے مدنظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سمندری طوفان گلاب آج شام جنوبی اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں کلنگا پٹنم کے قریب پہنچے گا۔ اس دوران ہواؤں کے 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔ ریڈ وارننگ (خطرہ) میں شدید بارش کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کی رات 8.30 بجے ایک بلیٹن جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ڈیپ ڈپریشن شمال مغربی اور ملحقہ مغربی وسطی خلیج بنگال کی طرف بڑھ گیا اور سمندری طوفان 'گلاب' (Cyclone Gulab) شدت اختیار کر گیا۔ اتوار کی شام تک یہ تقریبا مغرب کی طرف بڑھنے اور شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحلوں کو پار کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: history of cyclone in west bengal: مغربی بنگال میں طوفان کی تاریخوں پر ایک نظر
اس طوفان کو سائیکلون گلاب کا نام دیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ سمندری طوفان اتوار تک متحرک رہ سکتا ہے اور پیر کو اس کے کمزور ہونے کا امکان ہے۔ طوفان گلاب کی وجہ سے مغربی بنگال میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ کولکاتا، ہاوڑہ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے ساتھ مشرقی مدنی پور میں منگل سے موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ کولکتہ پولیس نے طوفان سے نمٹنے کے لیے یونیفائیڈ کمانڈ سینٹر کے نام سے ایک کنٹرول روم کھول دیا ہے۔ تمام تھانوں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں سرکاری ملازمین کی چھٹی 5 اکتوبر تک ملتوی
بھارتی محکمۂ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے 25 اور 28 ستمبر کو اڈیشہ میں ہلکی بارش کے ساتھ کئی اضلاع میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ اگلے 2 دنوں تک ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔