ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس - تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'لاء اینڈ آرڈر اور خفیہ نظام کی ناکامی کے لیے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔ کسان تحریک کی آڑ میں دہلی میں جو منظم تشدد ہوا ہے، اس سے منسلک خفیہ اطلاع شاہ کے پاس تھی اور اس کے باجود تشدد روکنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔'

یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 7:41 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 8:06 PM IST

کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انہیں فوراً برخاست کرنا چاہیے۔

یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگری

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'لاء اینڈ آرڈر اور خفیہ نظام کی ناکامی کے لیے شاہ ذمہ دار ہیں۔ کسان تحریک کی آڑ میں دہلی میں جو منظم تشدد اور انارکی ہوئی ہے' اس سے منسلک خفیہ اطلاع شاہ کے پاس تھی اور اس کے باجود تشدد روکنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تمام اطلاعات وزیر داخلہ کو تھی تو وقت پر تشدد روکنے کے لیے قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ اس ناکامی کے مد نظر شاہ کو ایک لمحہ بھی عہدے پر قائم رہنے کا حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک برس کے اندر دہلی میں دوسری بار تشدد ہوا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امت شاہ اس عہدے کے لائق نہیں ہیں لہٰذا انہیں برخاست کیا جانا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: دوکسان تنظیموں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'حکومت تشدد کرنے والوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت دونوں کی ملی بھگت سے دہلی میں تشدد کو انجام دیا گیا ہے۔ حکومت تحریک کار کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ حکومت فسادیوں اور غیر سماجی عناصر پر کاروائی کرنے کے بجائے کسان مورچہ کے رہنماؤں پر مقدمے درج کر رہی ہے۔'

Last Updated : Jan 27, 2021, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.