ETV Bharat / bharat

ایم پیز کے معطلی کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں 78 اراکین پارلیمنٹ معطل

پارلیمنٹ کے اس سرمائی اجلاس میں ایوان نے اپوزیشن کے 92 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ صرف آج 78 اراکین پارلیمنٹ کو ایوان سے معطل کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ ایم پیز کے معطلی کا ریکارڈ ہے۔ راجیو گاندھی کی حکومت (1989) میں ایک دن میں 63 ایم پیز کو معطل کیا گیا تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:28 PM IST

Record suspensions in Parliament today
20300019

حیدرآباد: مجموعی طور پر لوک سبھا کے 33 ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا کے 45 ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشن کے لئے پیر کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ تمام اراکین پارلیمنٹ چیمبر میں احتجاج کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں ہونے والی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایوان سے خطاب کریں۔

واضح رہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پہلی دفعہ نہیں تھی۔ گزشتہ ہفتے ایوان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر بحث پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان کم از کم 14 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اس سرمائی اجلاس میں ایوان نے اپوزیشن کے 92 ارکان کو معطل کیا ہے تاہم آج 78 ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے معطل کیا گیا ہے، جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ معطلی کا ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے راجیو گاندھی کے دور حکومت میں 63 ممبران کو لوک سبھا سے مسلسل تین دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح اس وقت کی لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کانگریس کے 25 ممبران پارلیمنٹ کو مسلسل اور جان بوجھ کر ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر پانچ دنوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔

دو جنوری 2019 کو اسی اسپیکر سمترا مہاجن نے کاویری کے معاملے پر ایوان میں مسلسل احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر ڈی ایم کے، کے 24 اراکین کو معطل کر دیا تھا۔ 3 جنوری 2019 کو لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور اے آئی اے ڈی ایم کے، کے 21 اراکین کو کاویری کے معاملے پر ایوان میں مسلسل احتجاج کرنے اور ہنگامہ کرنے پر سخت کارروائی کی۔

26 جولائی 2022 کو قیمتوں میں اضافے اور جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے پر فوری بحث کا مطالبہ کرنے پر 19 اپوزیشن اراکین کو راجیہ سبھا سے ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کے بعد اس وقت کی اسپیکر میرا کمار نے (غیر منقسم) آندھرا پردیش کے 18 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ معطل ارکان پارلیمنٹ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کی حمایت یا مخالفت کر رہے تھے۔

ایوان نے اس دن غیرمعمولی مناظر بھی دیکھے جب کانگریس کے نکالے گئے رکن ایل راجگوپال نے ایوان میں کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا تھا۔ تلگو دیشم کے رکن ایم وینوگوپالا ریڈی نے ایک مائیک توڑ دیا تھا۔ معطل ارکان کا تعلق کانگریس، تیلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.