ETV Bharat / bharat

آئس لینڈ کا آتش فشاں: سیاحوں کے لیے سب سے دلکش سیاحتی مقام - دلفریب و منفرد نظارہ

آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجیک کے قریب واقع گیلڈن آڈالور میں 19 مارچ کو آتش فشاں پھوٹ پڑا تھا۔ تاہم، آتش فشاں کے قریب واقع شہروں کو اس سے کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں پہنچا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقام کو اب ایک بہترسیاحتی مقامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آئس لینڈ آتش فشاں: سیاحوں کا سب سے انوکھا و دلکش سیاحتی مقام

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:54 PM IST

آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجیک کے قریب واقع گیلڈن آڈالور میں آتش فشاں پھوٹ پڑنے کے بعد یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

آئس لینڈ آتش فشاں: سیاحوں کا سب سے انوکھا و دلکش سیاحتی مقام

آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے یہاں کے دلفریب و منفرد نظارہ کو دیکھنے کے لیے تقریبا 5000 سیاحوں نے اب تک یہاں کا رخ کیا ہے، مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کے ساتھ ساتھ یہاں مزید حفاظتی دستے موجود ہیں جو سیاحوں کو اس مقام تک لانے میں ان کی مدد کر رہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے یہ مقام سیاحوں کے لیے سب سے بہتر سیاحتی مقامات کے طور پر جانا جا رہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل پھوٹ پڑے اس آتش فشاں سے اب تک یہاں آگ ہی آگ دیکھنے کو مل رہی ہے، اس آتش فشاں کو پھٹنے سے قبل یہاں تقریبا 50 ہزار سے زائد زلزلے آئے تھے اس کے بعد 19 مارچ کی شام اس کے پھٹنے کی شروعات ہوئی تھی جو اب تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.