ETV Bharat / bharat

اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے لیے تیار ہوں: ای راجندر

اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر کابینہ سے برطرف تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر ای راجندر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے لئے تیار ہیں۔

اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے لیے تیار ہوں: ای راجندر
اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے لیے تیار ہوں: ای راجندر
author img

By

Published : May 3, 2021, 2:14 PM IST

سابق وزیر صحت ای راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی بات کی جاتی ہے تو وہ اس کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ حضور آباد کے ان عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ہی اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جنہوں نے ان کی تقریباً 19 برس حمایت کی تھی۔

سابق وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ انسانی اقدار اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے خلاف عائد کردہ فرضی معاملات پر گرفتاری سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔ راجندر نے کہا کہ جب گینگسٹر نعیم نے ان کو دھمکایا تھا تو اُس وقت بھی وہ خوفزدہ نہیں ہوئے۔ نعیم نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت ان پر اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کا جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہے۔

ای راجندر نے کہا کہ ”میں نے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ تقریباً 19 برس کام کیا اور اس عرصہ کے دوران پارٹی کو نیچا دکھانے کے لئے میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ نے مجھے وزیر بننے کا موقع دیا اور پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ میرے خلاف منصوبہ بند طریقہ سے سازش کی گئی ہے۔ میرے جیسے عام آدمی کے خلاف چندر شیکھر راؤ نے طاقت کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ میرے خلاف عائد کردہ الزامات کی وضاحت کا بھی موقع مجھے نہیں دیا گیا۔ عہدیداروں نے میرے خلاف جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں تمام الزامات جھوٹ ہیں“۔ ریاست میں نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.