ETV Bharat / bharat

RBI on Exchange of Rs2000 دو ہزار روپے کی نوٹ بندی پر آر بی آئی گورنرکا بیان، ہمارا مقصد پورا ہو گیا

author img

By

Published : May 22, 2023, 1:14 PM IST

2000 روپے کے نوٹ کے بارے میں آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلین نوٹ پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ نوٹ بدلنے میں لوگوں کو پریشانی نہیں ہوگی، بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آر بی آئی گورن
آر بی آئی گورن

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے پہلی بار 2000 روپے کی نوٹ بندی پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2000 روپے کا نوٹ لانے کا ہمارا مقصد پورا ہو گیا ہے۔ عوام کو کسی بات کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ بینکوں کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لوگوں کو نوٹ بدلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

  • #WATCH | #Rs2000CurrencyNote | RBI Governor Shaktikanta Das says, "Let me clarify and re-emphasise that it is a part of the currency management operations of the Reserve Bank...For a long time, the Reserve Bank has been following a clean note policy. From time to time, RBI… pic.twitter.com/Rkae1jG0rU

    — ANI (@ANI) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نوٹ بدلنے کے لیے 4 ماہ

آر بی آئی گورنر نے کہا کہ نوٹ بدلنے کے لیے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ لوگ آسانی سے نوٹ بدل سکتے ہیں۔ لوگ نوٹ بندی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں لیکن گھبرائیں نہیں۔ نوٹ بدلنے کے لیے کافی وقت ہے۔ پرانے نوٹ بدلنے پر لگائی گئی پابندی کو مسئلہ نہ سمجھیں۔

پالیسی کے تحت لیا گیا فیصلہ

آر بی آئی کے گورنر نے 2000 روپے کی نوٹ بندی کو کرنسی مینجمنٹ پالیسی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2000 روپے کے نوٹ کو متعارف کرانے کی بہت سی وجوہات تھیں اور اسے ایک پالیسی کے تحت لایا گیا تھا۔ وقتاً فوقتاً RBI کسی خاص سیریز کے نوٹوں کو واپس لے لیتا ہے اور نئے نوٹ جاری کرتا ہے... ہم 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے نکال رہے ہیں لیکن وہ قانونی طور پر جاری ہیں۔ 30 ستمبر تک لوگ پرانے نوٹ بدلنے کے لیے بینک جا سکتے ہیں

مزید پڑھیں:Owaisi On Demonetization نوٹ بندی معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مجھے اختلاف ہے، اسد الدین اویسی

2000 کے نوٹ پر فیصلہ کلین نوٹ پالیسی کا حصہ

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے نکالنا کلین نوٹ پالیسی کا حصہ ہے۔ اسے آر بی آئی کے کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔ نوٹ بدلنے میں کافی وقت ہے، اس لیے لوگوں کو نوٹ بدلنے میں کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ پرانے نوٹوں کی تبدیلی پر پابندی کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.