وادی کشمیر میں بید اور دیگر اقسام کے درخت ہونے کی وجہ سے یہاں پر 'کرکٹ بیٹ' بنانے کی صنعت پھل پھول رہی تھی اور اس صنعت سے وابستہ افراد کو روزگار مل رہا تھا۔ تاہم معیاری بلا تیار کرنے کے لئے درکار خام مال یعنی بید کی لکڑی (ولو) کی کمی ہونے سے یہ صنعت زوال پذیر ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ صنعتی یونٹس کی تعداد بڑھتی گئی، تاہم بید کے درختوں کی پیداوار گھٹتی گئی۔ جس کا براہ راست اثر صنعت پر پڑا، جموں کشمیر میں چار سو سے زائد یونٹس بلا تیار کر رہے ہیں، تاہم خام مال یعنی بید کی لکڑی دستیاب نہ ہونے کے سبب کئی یونٹس بند ہو چکے ہیں۔ Raw Material Shortage Hits Kashmir Bat Industry
جموں کشمیر کی معیشت کو تقویت دینے میں کرکٹ بیٹ صنعت کا ایک اہم کردار رہا ہے، اس صنعت سے سرکاری خزانہ کو سالانہ سو کروڑ سے زائد آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ وہیں اس صنعت سے یہاں کے تقریبا 5 ہزار خاندان وابستہ ہیں، جبکہ ڈھیڑ لاکھ سے زائد افراد کا روزگار اس سے جڑا ہوا ہے۔ وہیں زمیندار بید کے بدلے سفیدے کے درختوں کی شجر کاری کو ترجیح دے رہے ہیں، کیونکہ سفیدے کے درختوں کے مقابلہ میں بید کے درخت کو تیار ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔ bat industry in kashmir
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم ہالہ مولہ علاقہ کو کرکٹ بیٹ انڈسٹری کا مرکز مانا جاتا ہے، یہاں پر تیار کئے جانے والے بیٹ کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل ہے، یہاں کی تقریبا 95 فیصد آبادی کا روزگار اس صنعت سے جڑا ہوا ہے تاہم بید کی لکڑی کی پیداوار کم ہونے کے سبب کرکٹ بیٹ کی صنعت سے وابستہ افراد کافی فکر مند ہیں۔ اس سلسلہ میں بلا تیار کرنے والے فیکٹری مالکان، بیٹ مینو فیکچرس ایسو سی ایشن کے بینر تلے اپنے مطالبات کو لے کر عموماً احتجاج کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'بلے' بنانے کی صنعت تباہی کے دہانے پر
صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی نوٹس میں لانے کے بعد اگرچہ سرکار کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کے بید کے پودے انہیں فراہم کئے گئے، تاہم وہ پودے قلیل تعداد میں مہیا کیے گئے، جو حسب ضرورت صنعت کاروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ بیٹ مینو فیکچرس ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیٹ کی صنعت کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خالی سرکاری اراضی پر بید کے پودوں کی شجرکاری مہم چلائیں اور بیداری مہم کے ذریعہ عام لوگوں کو بھی اس کی شجرکاری کے لیے ترغیب دیں تاکہ مستقبل میں اس صنعت کو زوال پذیر ہونے سے بچایا جا سکے۔ Kashmir Bat Industry