بنگلورو:کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز کی جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے بدھ کو جڈیجہ کی فٹنس رپورٹ جاری کی، جس میں انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جڈیجہ اب ناگپور جائیں گے، جہاں ہندوستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل چار روزہ کیمپ کے لیے پریکٹس کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جڈیجہ نے اگست 2022 میں ایشیا کپ میں ہندوستان کے لیے آخری میچ کھیلا تھا۔ سوراشٹرا کے 34 سالہ آل راؤنڈر کو وہاں لگنے والی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سرجری کرانی پڑی، جس سے وہ پانچ ماہ تک کرکٹ سے دور رہے۔ جڈیجہ نے 24-27 جنوری کوکھیلے گئے رنجی میچ میں سوراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ پچ پر واپسی کی۔ جڈیجہ نے اس میچ میں 41.4 اوورز کرائے اور دوسری اننگ میں سات وکٹ بھی جھٹکے، جس کے بعد انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Hardik Pandya T20 Records ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہاردک پانڈیا کے نام مزید ایک ریکارڈ
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر تین میچ بالترتیب دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان کے لیے یہ ٹیسٹ سیریز جیتنا ضروری ہے۔
یواین آئی