بالی ووڈ کے مداحوں کو جس خبر کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے۔ آخر کار مشہور بالی ووڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بھی اپنے مداحوں کی بے صبری کو ختم کرتے ہوئے شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
عالیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آج ہم نے اپنے گھر کے سب سے پسندیدہ جگہ پر جہاں ہم نے اپنے رشتے کے گزشتہ 5 سال گزارے ہیں وہاں ہم نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔عالیہ مزید لکھتی ہیں کہ ' ہم نے بہت ساری اچھی یادیں بنائی ہیں اور م ایک ساتھ مزید خوبصورت یادیں بنانے کا اور انتظار نہیں کرسکتے ۔ ایسی یادیں جو محبت، ہنسی، بےوقوفانہ لڑائیاں سے بھری ہوئی ہوں۔ ہماری زندگی کے اس خوبصورت وقت کے لیے تمام پیار اور روشنی دینے کے لیے آپ کا شکریہ'۔
رنبیر اور عالیہ اب شادی شدہ ہیں۔ دونوں کی شادی رنبیر کپور کی رہائش گاہ واستو میں ہوئی ۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ کپور اور بھٹ دونوں خاندان کے رکن کو واستو میں دیکھا گیا ہے۔ Ranbir- Alia Wedding
رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کو بھی دیکھا گیا۔ اتنا ہی نہیں عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور بڑی بہن پوجا بھٹ بھی اس شادی میں نظر آئیں Guest Arrive at Vastu for Alia Ranbir's Wedding
کرینہ کپور بھی اپنے بھائی رنبیر کی شادی میں شامل ہونے کے لیے شوہر سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں۔ اس خاص موقع کے لیے انہوں نے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ ساڑھی کا انتخاب کیا ہے۔ کرینہ اس گلابی رنگ کی ساڑھی میں بے حد دلکش نظر آرہی ہے۔ جس کی تصویر خود ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی شیئر کی ہے۔
وہیں ابھی بھی مداحوں میں دولہا اور دلہن کی ایک جھلک دیکھنے کی بے تابی نظر آرہی ہے۔ فی الحال ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ عالیہ بھٹ اپنے اس خاص دن پر کس ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا ہے۔
آنجہانی اداکارہ شمی کپور کی اہلیہ نیلا دیوی کپور بھی شادی کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ عالیہ کی قریبی دوست اکانشا رنجن بھی نظر آئی ہیں۔ مہمانوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: Ranbir-Alia Wedding: نیتو کپور نے اپنے شوہر رشی کپور کے نام کی مہندی لگائی