ETV Bharat / bharat

صحافی رعنا ایوب کی پیشگی ضمانت منظور - صحافی رعنا ایوب

پولیس نے صحافی رعنا ایوب کے خلاف دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ بدامنی پھیلنے کا خطرہ تھا۔

Rana Ayyub
Rana Ayyub
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 10:16 PM IST

بامبے ہائی کورٹ نے غازی آباد پولیس کے ذریعہ دائر ایک مقدمے میں صحافی رعنا ایوب کی پیشگی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے چار ہفتوں کے لیے پیشگی ضمانت منظور کی ہے۔ پولیس نے صحافی رعنا ایوب کے خلاف دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ بدامنی پھیلنے کا خطرہ تھا۔

رعنا ایوب کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کے مطابق انہوں نے حال ہی میں ایک بزرگ مسلمان کی پٹائی سے متعلق ویڈیو ٹویٹ کیا تھا۔

جسٹس پی ڈی نائیک نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.