ETV Bharat / bharat

رامپور: گرلز پی جی کالج میں تمثیلی مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں آج سالانہ تمثیلی مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے ملک کے معروف شعراء کرام اور کویوں کے کردار ادا کرکے ان کے کلام انہی کے لب و لہجہ میں پیش کئے۔

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:28 PM IST

Rampur: Dramatic Mushaira and kavi sammelan held at Girls PG College
رامپور: گرلز پی جی کالج میں تمثیلی مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد

اردو زبان کی ترقی اور اس کو فروغ دینے کے لئے نئی نسل کی اردو ماحول میں نشونما بے حد ضروری ہے۔ اس کے لئے شعر و سخن کی محفلیں اور مشاعرے کافی کارگر ثابت ہوتے رہے ہیں۔ درس و تدریس کے ساتھ ہی طالبات کے اندر ادب و سخن کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں تمثیلی مشاعرے اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے مشہور و معروف شعراء کرام اور کویوں کے کردار ادا کرکے ان کے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔
تمثیلی مشاعرے کا آغاز نعت خوانی سے کیا گیا۔ طالبہ سمن نے اپنی سریلی آواز میں نعتیہ کلام پیش کئے۔

ویڈیو

وہیں کوی سمیلن کا آغاز حسب روایت جیوتی وندنا پیش کرکے کیا گیا۔ جس کی پنکتیاں غوری مشرا نے پیش کرکے کوی سمیلن کے ماحول کو پروان چڑھایا۔ جیوتی وندنا کے بعد ایک بعد ایک شعراء کرام و شاعرات نے اپنے کلام کی پھول جھڑیوں سے ماحول کو خوب معطر کیا۔ رشدہ رحمان نے معروف شاعرہ صبا بلرمپوری کے اشعار پڑھ کر اردو زبان کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی: مینا نقوی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

شعر و سخن کی اس محفل میں کالج پرنسپل اور شہر کے معزز حضرات نے شرکت کرکے اپنی داد و تحسین سے نوازہ۔ اس موقع پر گلوبل سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر زبیر احمد نے تمثلی مشاعرے اور کوی سمیلن کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو کے کویوں اور ہندی کے شاعروں نے جس طرح ہماری گنگا جمنی تہزیب کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے اس کو تاحیات بنائے رکھنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہی اس مشاعرے اور کوی سمیلن کا مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.