ETV Bharat / bharat

Brihathi's Wedding Ceremony: راموجی راؤ کی پوتی برہتی اور وینکٹ اکشے شادی کے بندھن میں بندھے - برہتی کی شادی راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوئی

ملک کے معروف تاجر، فلم پروڈیوسر، پدن وی بھوشن اور راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کی پوتی برہتی کی شادی وینکٹ اکشے کے ساتھ ہوگئی، یہ شادی راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوئی جہاں ملک کے بڑے سیاستداں، تاجر اور فلم اسٹارز نے شرکت کی۔ Ramoji Group Chairman Ramoji Rao's Granddaughter Brihathi's Wedding Ceremony

راموجی راؤ کی پوتی برہتی اور وینکٹ اکشے شادی کے بندھن میں بندھے

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 8:22 AM IST

Updated : Apr 17, 2022, 8:59 AM IST

ایک دلکش ماحول میں روشنیوں کی شاندار جگمگاہٹ کے درمیان، راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کی پوتی برہتی کی شادی کی تقریب راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ کرن چیروکوری اور سائلجا کی صاحبزادی برہاتی کی شادی دندامودی امرموہن داس اور انیتا کے صاحبزادے وینکٹ اکشے سے ہوئی۔ یہ جوڑا اتوار کے روز 12.18 بجے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ فلم سٹی میں شادی کی تقریب میں خاندان اور دوستوں کے علاوہ سیاست اور تفریحی صنعت کے وی آئی پیز نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب خصوصی طور پر تیار کیے گئے اسٹیج پر منعقد ہوئی۔ Ramoji Rao Granddaughter Marriage

راموجی راؤ کی پوتی برہتی اور وینکٹ اکشے شادی کے بندھن میں بندھے

جوڑے کو آشیرواد دینے والی اہم شخصیات میں ملک کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ اوشا، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، تلنگانہ کے وزراء ہریش راؤ، محمود علی، اندراکرن ریڈی اور دیگر شامل ہوئے۔ اس شادی تقریب میں شرکت کرنے والے بہت سے قابل ذکر ناموں میں مشہور ٹالی ووڈ ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، ٹالی ووڈ میگا اسٹار چرنجیوی، تامل سپر اسٹار رجنی کانت اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو شامل ہوئیں۔ اس موقع پر ٹی ڈی پی کے قومی صدر نارا چندرابابو نائیڈو، ان کے بیٹے لوکیش، جنا سینا کے صدر اور فلم اداکار پون کلیان بھی موجود رہے۔

Last Updated : Apr 17, 2022, 8:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.