ETV Bharat / bharat

Memorandum to President رام داس اٹھاولے نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم سونپا

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے بے زمین خاندانوں کو 05 ایکڑ زمین لیز پر دینے ، پروموشن ریزرویشن بحال کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 20 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔Ramdas handed over memorandum to Prez

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 10:31 PM IST

نئی دہلی: ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے صدر اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے بے زمین خاندانوں کو 05 ایکڑ زمین لیز پر دینے ، پروموشن ریزرویشن بحال کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 20 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ اٹھاولے کی قیادت میں آر پی آئی کے ایک وفد نے آج یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں پانچ نکاتی میمورنڈم سونپا۔Ramdas Athawale handed over memorandum to Prez

اس موقع پر اٹھاولے نے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی طرف سے محترمہ دروپدی مرمو کو شیڈول ٹرائب کمیونٹی سے پہلی بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں ممبئی میں چیتیا بھومی، ناگپور میں دیکشا بھومی اور مدھیہ پردیش کے مہو میں واقع آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش کے دورہ کی دعوت دی ۔

اٹھاولے نے راشٹرپتی بھون میں ہونے والی اس میٹنگ کے بعد کہا کہ آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو میں دیکشا بھومی، چیتیا بھومی ممبئی، ناگپور میں دیکشا بھومی میں صدر کی آمد سے ایس سی اور ایس ٹی سماج میں نئی ​​امید اور توانائی آئے گی۔

آر پی آئی کی طرف سے صدر جمہوریہ کو پیش کردہ میمورنڈم میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے بے زمین خاندانوں کو 5 ایکڑ زمین لیز پر دینے کے ساتھ ساتھ پروموشن میں ریزرویشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میمورنڈم میں انڈسٹری میں ایس سی اور ایس۔ ٹی سوسائٹی کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے 20 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں ایس سی اور ایس ٹی سماج کے استحصال کو روکنے کے لیے جس قدر ممکن ہو اجتماعی کوشش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وفد میں کارگزار صدر وینکٹاسوامی، قومی سکریٹری بھوپیش تھولکر، شمال مشرقی انچارج ونود نکلجے، شمالی ہند کی صدر محترمہ منجو چھبر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramdas Athawale on Country Liquor بہار میں دیسی شراب کی اجازت دی جانی چاہیے، رام داس اٹھاولے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.