ETV Bharat / bharat

Ramadan Kits Distributed حضرت خواجہ شبیر احمد کی درگاہ کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 10:38 PM IST

احمدآباد کے بیرل مارکٹ علاقے میں موجود آستانہ پاک خواجہ شبیر درگاہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شاہ عالم و بہرام پورا میں غریبوں کے درمیان رمضان کٹس تقسیم کئے گئے۔

حضرت خواجہ شبیر احمد کی درگاہ کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

احمدآباد: ماہ رمضان میں غریب و پسماندہ افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدآباد کے بیرل مارکٹ علاقے میں موجود آستانہ پاک خواجہ شبیر درگاہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شاہ عالم و بہرام پورا میں غریبوں کے درمیان رمضان کٹس تقسیم کئے گئے۔ آستانہ پاک خواجہ شبیر درگاہ احمد آباد کے دانیلمڈا بیرل مارکیٹ میں واقع ہے۔

اس درگاہ سے رمضان کے مقدس مہینے میں کچی آبادی میں رہنے والے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کی جاتی ہے۔ اس تعلق سے دانیلیمڈا بیرل مارکیٹ میں واقع حضرت خواجہ شبیر احمد کی درگاہ کے خادم یاسین بھائی میمن شبیری نے کہا کہ آج ہمارے آستانے سے راشن کٹس تقسیم کیا گیا تاکہ احمد آباد کے کچی آبادی کے غریب متوسط ​​طبقے کے لوگ بھی ماہ رمضان کی خوشیاں منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں خوشیاں دینے کے مقصد سے درگاہ حضرت خواجہ شبیر احمد پر خدمتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر سال 500 رمضان کٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس سال اب تک 300 کٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ جس میں رمضان کی ضروریات کا تمام سامان کھانے پینے کی اشیاء دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حاجی فرزند علی فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

واضح رہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز صاحب اور حضرت خواجہ شبیر احمد سرکار کی چھٹی شریف کی یاد میں ہر مہینے کی 18 تاریخ کو درگاہ پر آنے والے تمام عقیدت مندوں کے لئے لنگر (نیاز) کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.