صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 12 فروری کو راشٹرپتی بھون کے سالانہ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کو یہاں صحافیوں کو مغل گارڈن سے رو برو کرایا گیا۔ صدر کی ڈپٹی پریس سکریٹری کیرتی تیواری نے صحافیوں کو بتایا کہ' عام لوگوں کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک گارڈن دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آخری داخلہ شام چار بجے تک ہی ممکن ہو گا۔
محترمہ تیواری نے کہا کز' کورونا کے پیش نظر مغل گارڈن دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مغل گارڈن کمپلیکس میں پانی، دودھ کی بوتل، بریف کیس، ہینڈ بیگ، لیڈی پرس، کیمرا، ریڈیو، چھتری اور دیگر قابل اعتراض اشیاء لانے پر پابندی رہے گی۔ اس کے ساتھ لوگوں کو تھرمل اسکریننگ، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے جیسے ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹیں جیتے گی: شاہ
واضح ر ہے کہ راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈن کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ دس ماہ قبل کورونا وبا کے سبب اسے بند کردیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے کھولا جارہا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے اس باغ میں کئی اقسام کے گلاب اور ٹیولپ کے پھول ہیں۔
۔یواین آئی۔