ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2023 ہنگامے کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی - لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج ساتواں دن ہے۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں منی پور معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ ہوا جس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی 31 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ Rajya Sabha proceedings adjourned

ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:06 PM IST

Updated : Jul 28, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منی پور معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہونے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر (31 جولائی) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد I.N.D.I.A منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے مظاہرہ جاری ہے۔ وہیں لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کردی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی پھر سے ہنگامہ شروع ہوا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی 31 جولائی 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آکر ہنگامہ شروع کردیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔ اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے پوچھا ’’آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ وقفہ سوالات چلایئے۔ آل پارٹی میٹنگ میں بھی میں نے سب کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایوان اصول و ضوابط کے مطابق چلتا ہے، ہنگامہ آرائی سے نہیں چلتا۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Assembly Session منی پور حکومت اگست میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلائے گی، ریاستی وزیر

اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت کے لئے پوری تعداد ہے۔ وہ بولتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا، اس لیے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ کارروائی شروع ہونے سے قبل کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا تھا کہ 198 کے تحت ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد ہے۔ اس اصول کے مطابق، بحث (منی پور کے بارے میں) فوری طور پر ہونی چاہیے، حکومت نہیں چاہتی کہ ایوان کے اسپیکر ان سے سوالات کریں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ (حکومت) ایسا کرے گی اور پھر ای ڈی اور سی بی آئی کو اپنے پیچھے گھسیٹ لے گی۔ وہ مسائل سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 28, 2023, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.