ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2023 منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی - منی پور تشدد پر ہنگامہ

منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل صبح کارروائی شروع ہونے کے چند منٹ بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ Lok Sabha Proceedings adjourned

منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 12:29 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی۔ اپوزیشن کے شور وغل کے درمیان راجیہ سبھا کی کارروائی 2.30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ وہیں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی 24 جولائی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ نعرے لگانے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ بات چیت سے کوئی حل نکلے گا۔ منی پور میں منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ اور تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ناراض اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اپوزیشن بحث سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ جب ملک کے عوام پارلیمنٹ کے اجلاس کو ایک امید کے ساتھ دیکھتے ہیں اور یہ اپوزیشن پارٹیاں انہیں ایشوز اٹھانے نہیں دیتیں، بحث میں حصہ نہیں لیتیں تو بذات خود ان کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجاتا ہے۔ ہم بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ذمہ داری اور بحث سے بھی بھاگ رہی ہے۔ منی پور معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ جب بھی اسپیکر ہدایات دیں گے، ہم بحث کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Women Paraded خواتین کی برہنہ پریڈ، اجتماعی جنسی زیادتی، قتل و غارت گری، جانیے پورا واقعہ

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے باضابطہ طور پر اسپیکر اور چیئرمین کو بتایا ہے کہ ہم بحث کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے نئے مطالبات لانا اور بحث میں خلل ڈالنا غلط ہے۔ اپوزیشن صرف غلط کہانی بنا کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج جھا نے منی پور تشدد پر پی ایم مودی کے بیان پر جمعہ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا '80 دن کے بعد وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ درد میں ہیں اور اس واقع کو لےکر غصے میں ہیں۔ وہ اب بھی توازن قائم کرنے کے لیے راجستھان اور چھتیس گڑھ کا ذکر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.