ETV Bharat / bharat

Monsoon Session: راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 9:11 PM IST

زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی کیس کے حوالے سے ایوان کی کارروائی 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں آج بھی وقفہ سوال اور وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔

Rajya Sabha adjourned till tomorrow
Rajya Sabha adjourned till tomorrow

زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتیں کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو اور عام آدمی پارٹی کے اراکین نے جنرل سکریٹری کی میز پر چڑھ کر راجیہ سبھا میں نعرے بازی کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔

تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ افسر بھونیشور کالیتا نے چار بجے کارروائی شروع کی اور دن بھر کے لیے ایوان ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، ترنمول کانگریس کے موسم نور، کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ، ماؤ نواز پارٹی کے شوداسن اور سی پی آئی کے ونے وشوام نے جنرل سکریٹری کی میز پر نعرے لگائے۔ یہ ممبران بھی میز بجا رہے تھے۔ دوسرے اراکین شور مچا رہے تھے۔ اس سے پہلے کانگریس کے رپون بورا، دیپندر ہڈا اور کانگریس کے راج منی پٹیل بھی میز پر کھڑے ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی کیس کے حوالے سے ایوان کی کارروائی 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں آج بھی وقفہ سوال اور وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔ تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں مذاکرات کے لیے بلایا ہے۔

جب ایوان کی کارروائی دو بجے دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین بھوبنیشور کالیتا نے 'زراعت سے متعلق مسائل اور ان کے حل' پر مختصر مدتی بحث شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی۔

ڈپٹی چیئرمین نے بی جے پی کے وجے پال سنگھ تومر سے ہنگامہ آرائی کے دوران بحث شروع کرنے کو کہا۔ کانگریس ، ترنمول کانگریس ، دراوڈ منیترا کزگم ، بائیں اور عام آدمی پارٹی اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے اراکین بھی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو کر نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.