لکھیم پور کھیری معاملے پر جمعہ کو بھی لوک سبھا میں ہنگامہ جاری Ruckus Continues in Lok Sabha رہا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس کے علاوہ نے راجیہ سبھا کی کارروائی بھی پیر صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی Rajya Sabha Adjourned Till Monday کر دی گئی ہے۔
وینکیا نائیڈو نے اس دوران کہا کہ آج میں نے قائد ایوان اور اپوزیشن کے کچھ سینئر ارکان سے بات کی۔ میں آپ میں سے ہر ایک سے اپیل کرنا چاہوں گا، براہِ کرم کچھ اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ایوان میں کام بخوبی چلتا رہے۔ میں ایوان کو پیر تک ملتوی کر رہا ہوں۔
پچھلے دنوں ایوان کو مختلف امور پر خلل کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کی منسوخی پر۔
لکھیم پور کھیری واقعہ پر اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی پر راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپنے دوسرے التوا میں دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی سے ان کے جیل میں بند بیٹے آشیش مشرا جو لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر گاڑی چڑھانے کے جرم میں بند ہیں کی وجہ سے استعفی طلب کیا گیا۔