ETV Bharat / bharat

Rajya Sabha Adjourned راجیہ سبھا میں ہنگامہ کا سلسلہ جاری، کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چل سکی۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 12:46 PM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں حزب اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی جس کی وجہ سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کی کارروائی نہيں ہو سکی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھوائے۔ اس دوران کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر ارکان نے اڈانی کی کمپنیوں میں بے ضابطگیوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ اس کے جواب میں حزب اقتدار کے ارکان نے بھی بیرون ملک ہندوستانی جمہوریت اور دیگر آئینی اداروں کی توہین پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان چیئرمین نے کہا کہ انہیں رول 267 کے تحت چھ نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ یہ نوٹس کانگریس کے ملک ارجن کھڑگے، پرمود تیواری، کے سی وینوگوپال، ایمی یاگنک اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اور دیگر ارکان نے دیے ہیں۔ اس دوران ایوان میں خوب شور شرابا ہوا تو چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے ہی ایوان میں حزب اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ جاری ہے۔ وہیں کانگریس رہنما وینوگوپال نے کہا کہ جمعرات کو مقررہ وقت کے مطابق دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد ترنگا مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا سیشن صرف حکومت کے رویے کی وجہ سے بے کار گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پہلی بار ٹریژری بنچوں نے کارروائی روک دی اور بعد میں انہوں نے اڈانی کے مسئلہ پر بات کرنے سے انکار کر دیا اور یہ بھی نہیں سنا کہ اپوزیشن کیا مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tiranga March اپوزیشن ایم پیز پارلیمنٹ سے وجے چوک تک ترنگا مارچ نکالیں گے
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.