ETV Bharat / bharat

مستحکم بھارت کی تعمیر کا خواب: راج ناتھ

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 9:29 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'حکومت کا، ایک مستحکم ہندوستان کی تعمیر کا خواب ہے جو کسی پر حملہ نہیں کرنا چاہتا لیکن کسی بھی قسم کے چیلنج کا مناسب جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے'۔ وزیر دفاع نے یہ بات جمعہ کو 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لیے ورچول طریقے سے ملک گیر پروگرام شروع کرنے کے لیے منعقدہ پروگرام میں کہی۔

حکومت کا، ایک مستحکم بھارت کی تعمیر کا خواب ہے

'آزادی کا امرت مہوتسو' پورے ملک میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ 'تاریخ بنتے دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ تاریخ کا حصہ بننا اس سے بھی بڑا اعزاز ہے۔ لیکن یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہم نہ صرف آزادی کی 'امرت مہوتسو' کی تاریخ بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں بلکہ اس کا حصہ بھی بن رہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم بھارت کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں۔ ایک بھارت جو دوسرے پر حملہ نہیں کرنا چاہتا لیکن ہر چیلنج کا مناسب جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ آنے والے وقتوں میں ہم ایک مضبوط بھارت کی تعمیر کریں گے'۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 'ملک کے مختلف حصوں میں شروع کیے جانے والے ان پروگراموں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نہ صرف اہل وطن بلکہ پانی، زمین، پہاڑ اور سطح مرتفع بھی ہم وطنوں کے ساتھ'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: ہم ان حملوں سے ڈرنے والے نہیں: الطاف ٹھاکر

انہوں نے بتایاکہ 'امرت مہوتسو' کی روح جو ہم آج منا رہے ہیں یا میں یہ کہوں کہ آزادی خودمختاری اور امرت کی روح بھارت کے لیے کوئی نیا یا جدید جذبہ نہیں ہے۔ میں کیپٹن وکرم بترا کا ذکر کرنا چاہوں گا جو موت کو سامنے دیکھ کر بھی کہتے ہیں کہ 'یہ دل مانگے مور'۔ یہ کیسا احساس ہے؟ میں اپنی طرف سے ان لافانی بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی قوم کے لیے سب کچھ قربان کردیا'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.