ETV Bharat / bharat

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دفاعی و سلامتی مسائل پر بات چیت کے لیے پیر کو برطانیہ روانہ ہوں گے - راجناتھ سنگھ کا دورہ یوکے

Rajnath Singh to visit UK مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 8 جنوری 2024 کو برطانیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب وزیر دفاع گرانٹ شیپس کے ساتھ دفاع، سکیورٹی اور صنعتی تعاون کے امور پر دو طرفہ تبادلہ خیال کریں گے۔

Rajnath Singh
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 3:32 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو برطانیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کے ساتھ وزارت دفاع کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا، جس میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، سروس ہیڈ کوارٹرز، محکمہ دفاع اور دفاعی پروڈکشن کے محکمے کےاعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیر دفاع اپنے برطانوی ہم منصب گرانٹ شاپس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما دفاع، سلامتی اور صنعتی تعاون کے وسیع امور پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ راجناتھ سنگھ کی برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات اور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وہ برطانیہ کی دفاعی صنعت کے سی ای اوز اور انڈسٹری لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے اور وہاں بھارتی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ نومبر کے شروع میں، راج ناتھ سنگھ نے اپنے برطانوی ہم منصب گرانٹ شاپس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور قریبی دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ذرائع کے ساتھ ساتھ ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع کا جائزہ بھی لیا۔ گرانٹ شیپس نے راج ناتھ سنگھ کو مستقبل قریب میں یوکے آنے کی دعوت بھی دی تھی۔

بین والیس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد گرانٹ شیپس کو اگست میں برطانیہ کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت اور برطانیہ ایک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے کے لیے بات چیت 2022 میں شروع ہوئی تھی اور اس سال 8 سے 31 اگست تک مذاکرات کا 12 واں دور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.