ETV Bharat / bharat

INS Vikrant راج ناتھ سنگھ جنگی جہاز آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے - آئی این ایس وکرانت

آئی این ایس وکرانت پر پہلی بار بحری کمانڈروں کی ایک اہم میٹنگ پیر کو منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں سمندر سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس نیول کمانڈرس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 9:49 PM IST

نئی دہلی: بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس پیر کو شروع ہو رہی ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر کمانڈروں سے خطاب کریں گے یہ پہلا موقع ہے کہ بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سمندر میں منعقد ہو رہی ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کانفرنس کے پہلے دن مقامی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر اعلیٰ کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ سال میں دو بار منعقد ہونے والی یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں کو اہم سیکورٹی امور پراسٹریٹجک اور فوجی سطح پر حکومت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

کانفرنس کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف، نیول چیف، آرمی چیف اور چیف آف دی ایئرفورس بھی اعلیٰ کمانڈرز سے خطاب کریں گے۔ اس دوران بحریہ کے آپریشنز اور دیگر تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی این ایس وکرانت بھارت کا پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے اوریہ ملک کا اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز ہے۔ فخر کی بات ہے کہ اس جہاز کو بھارتی بحریہ کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے اور اسے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا گيا ہے۔ یہ جہاز 4 اگست 2021 کو پہلے سمندری ٹرائل کے لیے روانہ ہوا۔ یہ جنگی جہاز 2 ستمبر 2022 کو بھارتی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: INS Vikrant Scam Case آئی این ایس وکرانت گھپلہ معاملے میں راؤت عرضی داخل کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.