ETV Bharat / bharat

قومی شاہراہ پر طیاروں کے لیے 'ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ' کا افتتاح

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے این ایچ 925 اے کے ستہ گندھو سیکشن کے تین کلومیٹر کے حصے پر انڈین ایئر فورس کے طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لیے 'ای ایل ایف' تعمیر کیا ہے۔ یہ سہولت بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت گگاریہ-بکھاسر اور ستہ-گندھو سیکشن کے نئے تیار شدہ 'دو لین پکے شولڈر' کا حصہ ہے جس کی کل لمبائی 196.97 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 765.52 کروڑ روپیے ہے۔

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 3:30 PM IST

Landing Facility at NH-925A in Rajasthan

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے جمعرات کے روز راجستھان کے باڑمیر کے گندھو بھکاسر سیکشن میں قومی شاہراہ -925 پر بھارتی فضائیہ (IAAF) کے طیاروں کے لیے 'ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ' (ELF) کا افتتاح کیا۔

قومی شاہراہ پر طیاروں کے لیے 'ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ' کا افتتاح

IAAF کے ایک ہرکولیس سی130 جے طیارے نے جمعرات کو قومی شاہراہ پر 'ماک ایمرجنسی لینڈنگ' کی۔ اس دوران دونوں وزراء اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت طیارے میں سوار تھے۔ این ایچ 925 اے قومی شاہراہ پر بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے لیے یہ پہلا 'ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ' ہے۔ دونوں وزراء نے 'این ایچ -925' پر تیار کردہ ہنگامی لینڈنگ سہولت پر کئی طیاروں کے آپریشن کی نگرانی کی۔ سکھوئی -30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے اور آئی اے ایف کے اے این -32 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے اور ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر نے بھی ای ایل ایف میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

  • Leaving New Delhi for Barmer on a day-long visit to Rajasthan. Shall inaugurate the Emergency Landing Facility on NH-925A near Barmer, along with the Minister for Road Transport & Highways, Shri @nitin_gadkari. I shall also be attending the MRSAM induction ceremony in Jaisalmer.

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) September 9, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک سرکاری بیان کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے این ایچ 925 اے کے ستہ گندھو سیکشن کے تین کلومیٹر کے حصے پر انڈین ایئر فورس کے لیے ہنگامی لینڈنگ کے لیے 'ای ایل ایف' تعمیر کیا ہے۔ یہ سہولت بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت گگاریہ-بکھاسر اور ستہ-گندھو سیکشن کے نئے تیار شدہ 'دو لین پکے شولڈر' کا حصہ ہے جس کی کل لمبائی 196.97 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 765.52 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

'پکے شولڈر' اس حصے کو کہا جاتا ہے جو شاہراہ کے اس حصے کے قریب ہو جہاں سے گاڑیاں باقاعدگی سے گزرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی سرحد پر واقع باڑمیر اور جالور اضلاع کے گاؤں کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا۔ اس کے مغربی سرحدی علاقے میں واقع ہونے سے بھارتی فوج کو نگرانی میں مدد کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.