ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh: آفات کے وقت مسلح افواج مضبوطی سے ملک کے ساتھ کھڑی ہیں - راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی تعریف کی

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق 5ویں عالمی کانگریس( 5th World Congress on Disaster Management) کا افتتاح کرتے ہوئےراج ناتھ سنگھ( Rajnath Singh) نے بتایا کہ "ہماری مسلح افواج(Indian Armed Force) نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ قدرتی اور انسانوں کی بنائی ہوئی آفات کے وقت ملک اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔"

راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:39 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ( Defence Minister Rajnath Singh) نے آج کہا کہ ملک کی مسلح افواج( Indian Armed Force) نے ملک اور اس کے اتحادیوں کے لیے دن رات کام کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ملک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔

بدھ کو یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق 5ویں عالمی کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے سنگھ نے بتایا کہ "ہماری مسلح افواج نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ قدرتی اور انسانوں کی بنائی ہوئی آفات کے وقت ملک اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔"

خطے میں سب کی ترقی اور سلامتی سے متعلق ہندوستان کے 'ساگر' منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ منصوبہ سمندر سے متصل ممالک کے درمیان اقتصادی اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کے ساتھ پائیدار علاقائی ترقی، قدرتی آفات، بحری قزاقی اور دہشت گردی جیسے غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساگر منصوبہ میں انسانی بحران اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر میکانزم تیار کرنے کا انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے مصیبت کے وقت بحر ہند کے علاقے میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں کو انجام دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Defence minister Rajnath Singh: بھارت کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب ملے گا

اس حوالے سے انہوں نے مسلح افواج کی جانب سے حالیہ برسوں میں یمن میں آپریشن راحت، سری لنکا میں گردابی طوفان، انڈونیشیا میں زلزلے، موزمبیق میں سمندری طوفان اور سیلاب کے دوران کیے گئے انسانی امدادی آپریشنز کا ذکر کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.